الفلاح میں دوروزہ شاندار انعامی مسابقہ کل اور پرسو
صاحب گنج جھارکھنڈ
ایم اے انصاری
ضلع کے تحت قائم ادارہ الفلاح میں طلبہ وطالبات کا دوروزہ انعامی تقابلی پروگرام ہونے جارہاہے
جسکی تیاریاں بھی مکمل ہیں اساتذہ وذمہ داران پوری طرح مستعد ہیں
خبر ہے کہ صاحب گنج کے بڑا سوناکوڑ گاؤں میں واقع الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام آئندہ 17 اور 18 دسمبر کو دوروزہ شاندار انعامی مسابقہ ہونے والا ہے
یہ انعامی مسابقہ الفلاح کے شعبہ بنات کے كلية ام الخير وشعبہ بنین کے جامعة محمدية کے بچوں اور بچیوں کے درمیان اردو عربی اور انگلش جیسی زبانوں پر مشتمل ہوگا جہاں طلبہ طالبات تقریری انعامی مقابلہ میں حصہ لیکر علمی تعلیمی مظاہرہ کریں گے وہیں ادب وثقافت کے جوہر بھی دکھائیں گے
ادارہ کے چئیرمین شیخ اجمل سلفی نے بتایا کہ بلاشبہ دعوت وتبلیغ امت مسلمہ پر رہتی زندگی تک بہت بڑا فریضہ ہے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے باب میں ہلکی سی کوتاہی بڑے خسارہ کی باعث ہے اس کے ذرائع میں وعظ ونصیحت اور تقریر وخطابت بھی اہم ذریعہ ہے اس میدان میں ادارہ کے بچے بچیاں کسی احساس کمتری کے شکار نہ ہوں ان کے اندر تعلیمی پروان اورجذبہ خطابت زندہ رہے اور دعوت وتبلیغ کے کار و زار میں وہ بہتر ثابت ہوں جیسےخیالات واحساسات کے پیش نظران کے بیچ اسطرح کے پروگراموں کا انعقاد ہواکرتاہے
چنانچہ الفلاح نے بھی ایسی تقریب کا اہتمام کیا ہے جو وقت پر منعقد ہوگا ان شاءاللہ جس کے حکم وصدور اور نظماء پروگرام بھی منتخب کردئے گئے ہیں اس سے نہ صرف بچوں اور بچیوں کا فائدہ ہے بلکہ قوم وملت کو بھی اس سے ڈھیر ساری توقعات ہیں
اس دوروزہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں شیخ اجمل سلفی شیخ ھارون اصلاحی شیخ امتیاز احسن اثری کے علاوہ ماسٹر فریق الدین صاحب اہم رول ادا کررہے ہیں وہیں کلیدی ذمہ داران بھی دلچسپی لے رہے ہیں خازن تجمل انصاری سکریٹری اسلم حقانی مسٹر شکیل الزماں ماسٹر سبارک اور ماسٹر رضاء الحق مولانا عبدالغنی صاحب بھی اسے کامیاب کرنے کی کوشیش میں ہیں علاوہ ان کے دوسرے احباب ومتعلقین بھی کوشاں ہیں