All India NewsChatra NewsJamshedpur NewsJharkhand NewsRanchi Jharkhand

اسلامی کوئز کمپٹیشن کے نتائج کیلئے جلسۂ تقسیمِ اسناد و انعامات کا انعقاد

Share the post

چوبیس ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم

تعلیمی ورفاہی مشن ،انجمن اسلامیہ لوہنجرا ، کے زیرِ انتظام 10 نومبر 2024 کو کوئز کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا تھا ۔جس میں لوہنجرا کے تمام مکاتب اور اسکول کے تقریباً سو طلبہ و طالبات نے شرکت کیا تھا ۔ کوئز کا انعقاد اسی بستی کے ایک اسکول میں کیا گیا تھا جو خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہوا ۔پروگرام کے کنوینر مولانا مبشر الزماں صاحب ،رشیدی نے بتایا کہ جلسہ تقسیمِ اسناد میں اس کوئز کے تمام شرکاء کو ان کی حوصلہ افزائی کیلئے سندِ شرکت اور انعامی میڈل سے نوازا گیا نیز کامیاب ہونے والے پانچ شرکاء کو خصوصی انعامات دئیے گئے ۔

اس کوئز میں قابلِ ذکر بات یہ بھی رہی کہ ٹاپ فائیو یعنی پانچ امتیازی انعامات میں سے چار پر طالبات نے اپنا قبضہ جمایا۔ انعامات کی تفصیل کے بارے میں بتاتے ہوئے اس کے انچارج مولانا مبشر الزماں صاحب نے بتایا کہ اول پوزیشن کے لیے آٹھ ہزار روپے نقد ، دوسری پوزیشن کیلئے پانچ ہزار روپے نقد ، تیسری پوزیشن کیلئے 3000 روپے نقد انعام مختص تھے نیز ان امتیازی پوزیشن سے کامیاب ہونے والے طلبہ کو علامتی چیک ، ٹرافی اور سندِ امتیاز دیئے گئے ۔جلسے کی صدارت مفتی عبد الاحد صاحب قاسمی ( قاضی شریعت دار القضاء سیسیئ )نے فرمائی۔ اور مہمان خصوصی کے طور پر مفتی محمد بن نذر صاحب رشیدی ،ندوی ( استاذعربی ادب جامعہ رشید العلوم ، چترا، جھاڑکھنڈ)مفتی محمد احرار صاحب قاسمی ( استاذعربی ادب جامعہ رشید العلوم ، چترا،جھارکھنڈ ) مولانا عبد الغفور صاحب رشیدی (استاذ فقہ جامعہ رشید العلوم، چترا جھارکھنڈ ) مفتی راشد کمال صاحب قاسمی (امام و خطیب جامع مسجد ،سیسیئ ) مولانا عمران صاحب قاسمی (امام و خطیب مسجد ابو حنیفہ ،بگسلائی ، جمشید پور )نے شرکت کی۔
انعام یافتگان کی فہرست بالترتیب یہ ہے
(1) نظیفہ فردوس بنت مولانا عمران صاحب قاسمی ،،جمشید پور
مکتب رشیدیہ ،لوہنجرا

(2 )عائشہ صدیقہ بنت مولانا سابق صاحب ، لوہنجرا ، مکتب رشیدیہ لوہنجرا ،
(2 ) کہکشاں پروین بنت جناب حفظ الرحمن صاحب ،آزاد بستی ، لوہنجرا ، مکتب اسلامیہ ، لوہنجرا
(3) عبد اللہ انصاری بن مولانا سابق صاحب ، لوہنجرا ،مکتب اسلامیہ ، لوہنجرا
(3) عذرا پروین بنت مولانا مشتاق صاحب ، رانچی ، مکتب رشیدیہ لوہنجرا

پروگرام کو کامیاب کرنے میں تعلیمی ورفاہی مشن کے تمام اراکین خصوصی طور پر مولانا زاہد صاحب لوہنجرا اور حافظ مقبول صاحب کی محنت خصوصی طور پر شامل رہی۔ نظامت کی فرائض مولانا مشتاق صاحب ندوی امام وخطیب جامع مسجد ٹنڈل ،رانچی نے ادا کیا ۔
۔تلاوت مولانا سابق قاسمی نے کی اور نعت حافظ صاحب نے پیش کی۔

Leave a Response