All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

حافظ اسجد حسن انصاری کو نصیر افسر کی دلی مبارک باد۔

Share the post

قرآن پاک کا مکمل حفظ کرنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے ۔

رانچی ۔ پی آر ۔

ان راستوں پہ ہوتا ہے برکتوں کا نزول ،
جن راستوں پہ حافظ قرآن چلتے ہیں ۔
جھارکھنڈ کے سابق وزیر مرحوم حاجی حسین انصاری صاحب کے پوتے اور محترم اکرام الحسن انصاری صاحب کے صاحبزادے اور وزیر حفیظ الحسن انصاری صاحب کے بھتیجے حافظ اسجد حسن انصاری کے 12 سال کی عمر میں مکمل قرآن پاک حفظ کرنے پر بالعموم پورےخاندان اور بالخصوص محترم جناب اکرام الحسن انصاری و محترم جناب حفیظ الحسن انصاری صاحبان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
میری نظر میں مکمل قرآن پاک کا حفظ کرنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے ۔ قرآن پاک نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام مذہب و ملت کے لوگوں اور پوری انسانیت کے لیے مشل راہ اور مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ قران پاک سے پوری انسانیت کو استفادہ کرنا چاہیے اور کرتے بھی ہیں


اللہ پاک نے اپنے حبیب سید المرسلین ، خاتم النبیین ، رحمت اللعالمین ، سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر قرآن پاک کو نازل فرمایا اور اپنے لاکھوں نیک بندوں کے سینے میں ہر دور میں محفوظ کر لیا ۔ یقینی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ قرآن پاک کو چھوڑ کر کسی اور مذہبی کتاب کو سینے میں اب تک محفوظ نہیں کیا جا سکا ہے خواہ وہ آسمانی کتاب ہی کیوں نہ ہو ۔
میں ذاتی طور پر حافظ اسجد حسن انصاری صاحب کو 12 سال کی عمر میں مکمل قران پاک حفظ کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں نیز ان کی سلامتی ، اچھی صحت ، لمبی حیات اور تابناک مستقبل کے لیے بارگاہ الہی میں دعا کرتا ہوں ۔

Leave a Response