All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جلسہ دستار بندی و تعلیمی مظاہرہ 6 دسمبر کو، تیاری پوری: قاری عرفان اللہ

Share the post

رانچی: انتہائی مسرت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مکتب دینیات الباقیات الصالحات حاجی مطلوب گلی، نالہ روڈ ہند پیڑھی، رانچی میں بتاریخ 6 دسمبر 2024 بروز جمعہ بوقت بعد نماز عشاء جلسه دستار بندی و تعلیمی مظاہرہ کے عنوان پر ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس کی صدارت استاذ الاساتذہ حضرت مولانا قاری محمد احسان صاحب مدظله العالی مدرس مدرسہ حسینیہ، کڈرو و امام اقراء مسجد رانچی کریں گے۔ مہمان خصوصی شيخ الاسلام حضرت مولانا و مفتی سید محمد عفان صاحب منصور پوری دامت برکاتہم العالیہ شیخ الحدیث و صدر المدرسین مدرسہ اسلامیہ جامع مسجد امروہہ یوپی ہوں گے۔ نظامت حضرت مولانا محمد تنویر ذکی کٹیہار پورنیہ کریں گے۔

سرپرستی حضرت مولانا محمد زید صاحب المظاہری خطیب مسجد انبیاء نالہ روڈ ہند پیڑھی رانچی کریں گے۔ انکے علاوہ حضرت مولانا قاری محمد انصار اللہ قاسمی امام و خطیب مدینہ مسجد ہند پیڑھی رانچی، حضرت مولانا مفتی محمد عمران ندوی خطیب بڑی مسجد مرکز، حضرت مولانا شفیع اللہ القاسمی امام و خطیب مسجد مسعود کانکے، قاری محمد اسرائیل مدرس مدرسہ حسینیہ، کڈرو، رانچی۔ شاعر اسلام قاری محمد اشفاق صاحب بہرائچ یوپی، حضرت مولانا محمد حارث ندوی امام مسجد انبیاء نالہ روڈ ہند پیڑھی رانچی تشریف فرماں ہون گے ۔ انکے علاوہ قرب وجوار کے علماء کرام کی بھی تشریف آوری ہوگی۔ ناظم مکتب قاری عرفان اللہ نے کہا کہ جلسہ دستار بندی و تعلیمی مظاہرہ کی تیاری پوری کر لی گئی ہے۔ اس جلسہ میں 6 حفاظ کرام کے سروں پر دستار فضیلت باندھی جائے گی۔ جن میں حافظ منال، حافظ عماد احمد، حافظ مزمل حیات، حافظ محمد عدنان احمد، حافظ وقار احمد، حافظ ابو طلحہ ہیں۔اس مکتب کے معاون شاہ ریزیڈنسی کے ڈائریکٹر جناب شاہ عمیر ہیں۔ زیر نگرانی عام جنتا ہیلپ لائن، یوتھ ویلفیئر سوسائٹی، محمد شعیب، کریں گے۔ ناظم مکتب قاری عرفان اللہ الحسینی، و نوجوانان نالہ روڈ نے آپ سے پر خلوص التماس کیا کہ جلسہ گاہ میں شرکت فرما کر دینی و علمی استفادہ کے ساتھ حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔

Leave a Response