Jharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

انجمن اسلامیہ کے آفس میں ھادیہ شوشل ایجوکیشن کونسل کیرلہ کی جانب سے کویز کمپٹیشن کا تیسرا اور فائنل راونڈ منعقد

Share the post

آج بتاریخ 27/اکتوبر 2024بروز اتوار راتو پرکھنڈ انجمن اسلامیہ کے آفس میں ھادیہ شوشل ایجوکیشن کونسل کیرلہ کی جانب سے (میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) کویز کمپٹیشن کا تیسرا اور فائنل راونڈ منعقد ہوا ۔ اس مقابلہ میں شروع سے اب تک پچاس سے زائد مکاتب کے تقریبا 500 بچے اور بچیوں نے حصہ لیا۔ جس میں چار الگ الگ رینج اٹکی، مانڈر، راتو، بڑھموں اور کانکے کے بچے اور بچیاں شامل ہوۓ۔ آج کے فائنل مسابقہ میں چاروں رینج کے تقریبا 12 بچیاں فائنل تک پہونچ پائیں اور انہوں نےاپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ پانچ راؤنڈ میں یہ فائنل مسابقہ پورا ہو ا۔ جس میں پہلا پوزیشن حاصل کرنے والی بچی کو 3000/ہزار روپیہ نقد ، سارٹیپکٹ اور ایک میڈل۔ دوسرا پوزیشن حاصل کرنے والی بچی کو 2000/ ہزار روپیہ نقد، سارٹیپکٹ اور ایک میڈل۔ تیسرا مقام حاصل کرنے والی بچی کو 1000/ہزار روپیہ نقد، سارٹیپکٹ اور ایک میڈل سے نوازہ گیا۔ باقی 9 /بچیوں کو سارٹیپکٹ اور میڈل دیکر حوصلہ افزائی کی گئ۔ جس میں مانڈر رینج (مکتب فاطمۃ الزھرہ بیجو پارہ ٹانگر کی بچی صاحبہ شاہین نے اول پوزیشن۔ راتو رینج (مکتب خلیل اسلام نگر جاری بنا پیڑھی) کی بچی ماریہ صدف نے دوسری پوزیشن۔ اٹکی رینج (مکتب ہدایۃ الاسلام ) کی بچی رقیہ قیصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
تبریز بخاری ندوی

Leave a Response