جلسہ دستار بندی و فلاح انسانیت کانفرنس آج تیاری پوری
رانچی: سرزمین بیاسی کا معروف دینی و اقامتی ادارہ جامعہ عربیہ قاسم العلوم کا تیسرا عظیم الشان جلسہ دستار بندی و فلاح انسانیت کانفرنس بتاریخ 20 اکتوبر 2024 بعد نماز عشاء مدرسہ کیمپس میں ہونے جارہا ہے۔ جس کی تیاری پوری کر لی گئی ھے۔ مدرسہ ہذا کے مہتمم درجنوں ادارہ کے سرپرست حضرت مولانا مشرف عالم قاسمی نے بتایا کہ جلسہ دستار بندی و فلاح انسانیت کانفرنس میں دارالعلوم وقف دیوبند کے شیخ الحدیث حضرت مولانا فرید الدین قاسمی، بہار الہدی اکیڈمی کے ڈائریکٹر حضرت مولانا عبداللہ سالم چترویدی،امارت شریعہ رانچی کے قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی کا خطاب ہوگا۔ جلسہ کی صدارت مدرسہ حسینیہ کڈرو کے مہتمم حضرت مولانا محمد قاسمی کریں گے اور نظامت مدرسہ خیر العلوم چندوا کے مہتمم اور رنگساز مسجد کے خطیب حضرت مولانا محمد رضوان دانش کریں گے۔
جبکہ سرپرستی جامع مسجد چانہو کے سابق امام و خطیب حضرت مولانا محمود عالم قاسمی کریں گے۔ جلسہ کی شروعات مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے پترا ٹولی کے مدرس حضرت قاری صہیب احمد کے تلاوت قرآن پاک سے ہوگا۔ اس جلسہ دستاربندی میں چار نعت خواں تشریف لا رہے ہیں۔ ممبئی سے ساغر ترپاٹی، یو پی سے تابش ریحان، لوہر دگا سے نثار دانش اور عتیق الرحمان شامل ہیں۔اس جلسہ دستاربندی میں نو حفاظ کرام کے سروں پر دستار فضیلت باندھی جائے گی۔ مہمان اعزازی میں حضرت مولانا اختر حسین صاحب مظاہری مہتم مدرسہ عالیہ عربیہ پتر اٹولی کا نکے، حضرت مولانا نسیم انور صاحب ندوی ڈائر کٹر فاطمہ گرلس اکیڈمی اٹکی، حضرت مولانا محمد اصغر مصباحی صاحب جنرل سیکریٹری جمیعت علمائے ہند جھارکھنڈ، شہر قاضی حضرت مفتی محمد قمر عالم صاحب قاسمی، حضرت مولانا شعیب اختر صاحب امام و خطیب مسجد عرفات ڈورنڈارانچی، حضرت مولانا ز بیراحمد رحیمی کندی اٹکی، حضرت مولانا نور الحسن صاحب مظاہری ناظم دار العلوم قاسمیه بلسو کرا، حضرت قاری عنایت اللہ صاحب ناظم تعلیمات مدرسہ اظہار العلوم بوڑھا کھوکھرا، حضرت مولانا مطیع الرحمن صاحب مہتم مدرسه فیض الرشید سیسی و حضرت مولانا بلال احمد قاسمی مدرس مدرسه امداد العلوم اٹکی، حضرت مولانا اکر ام الحق صاحب عینی مہتمم مدرسہ چنڈ و جیما چوک، حضرت مفتی سلمان صاحب قاسمی رمضان کالونی رانچی، حضرت مولانا محمد یوسف صاحب امینی دارالعلوم حسنی ملتی، حضرت مولا نا عبد الجلیل صاحب قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ محمودیہ سر سامر ما، حضرت مفتی ابوداؤد قاسمی امارت شرعیہ رانچی، حضرت قاری معین صاحب مہتمم جامعہ طبیبہ نانگر بسلی، پرویز عالم صدر انجمن اسلامیہ،• جناب حاجی ظہیر الاسلام، حاجی محمد جابر، حاجی محمد طاہر، ڈاکٹر سید فاروق، جناب شکیل صاحب، جناب نعیم احمد درانی، جناب ڈاکٹر سید تنویر احمد، حضرت مولانا شمیم احمد، حاجی نور محمد صاحب، حاجی عبد الستار صاحب خوانواده سلیمان، عثمان، جناب محمد منور صاحب بنگلور، جناب محمد مشتاق صاحب، مولانا عبد الرب صاحب ندوی، حضرت مولانا نعمت اللہ ندوی، جناب سہیل احمد، الحاج ظہیر احمد، جاوید رحمانی، حاجی محمد فاروق صاحب، حافظ عظیم، سمیت کئی لوگ ہوں گے۔