فاطمہ اکیڈمی اٹکی میں جلسہ دستار فضیلت 22 اکتوبر کو
15حفاظ،7حافظات،189عالمیت کو دی جائے گی سند
رانچی:فاطمہ اکیڈمی(گرلس اینڈ بوائز)اٹکی میں جلسہ دستار فضیلت 22 اکتوبر2024کوہونے جارہاہے۔جس کی تیاری زوروں پر ہے۔یہ دستار فضیلت بمقام فاطمہ گرلس اکیڈمی اٹکی کیمپس میں صبح 9 بجے سے شروع ہوگی۔ جس کی صدارت ندوۃالعلماء لکھنو کے شیخ الحدیث حضرت علامہ و مولانا محمد خالد ندوی صاحب غازیپوری کریں گے ۔اس کے مہمان خصوصی فضیلت الشیخ استاذ حدیث حضرت علامہ سیدعدنان بن محمد الطاف مسجد نبوی مدینہ منورہ ، مہمان ذی وقار فضیلت الشیخ حضرت علامہ سید محمد جعفرمسعودندوی حفظ اللہ و سکریٹری ندوۃالعلماء لکھنو
مہمان ذی شان فضیلتہ الشیخ فقیہ العصر حضرت مو لانا مفتی نذرتوحیدالمظاہری شیخ الحدیث ومہتمم جامعہ رشیدالعلوم چترا امیر شریعت جھارکھنڈ،
فضیلت الشیخ سید صادق الحسینی صدرتقریب مذاہب کونسل الہندشامل ہوںگے۔
انکے علاوہ حضرت مولانا ابوطالب رحمانی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، و چیرمین مولانا آزاد فاؤنڈیشن حضرت مولاناسید محمد زکریاندوی مدینہ منورہ سعودی عرب،
حضرت مولانا سعود عالم ندوی رکن اسمبلی بہار،
حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالودود شعیب لکھنئو
،حضرت مولانا ظفر عبدالرئوف رحمانی چیرمین زہرا فائونڈیشن
،حضرت مولانا غلام ربانی دہلی ہوں گے
۔زیر حمایت مولانا ضیاء الہدیٰ اصلاحی، مولانا الیاس المظاہری،الحاج شمیم آزاد، الحاج محمد مصطفی،الحاج افضل حسین، ممتازسرور، ڈاکٹر نہال اختر، نوشاد عالم ندوی شامل ہوںگے۔فاطمہ اکیڈمی،گرلس اینڈ بوائز اٹکی کے چیرمین حضرت مولانا نسیم انور ندوی نے کہاکہ جلسہ دستار فضیلت کی تیاری زوروں پر ہے۔ہمارے یہاں الگ الگ کورس کرایا جاتا ہے۔جس میں مدرسہ پلس،حفظ پلس،فاطمہ سپر40 جی نیٹ،انٹر کالج،حفظ قرآن فار گرلس وتھ اسکولنگ،حفظ قرآن فار بوائز وتھ اسکولنگ،نرسری ٹو دسویں تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔