Jharkhand News

گوگل میٹ پر انجمن ترقی اردو (ہند) جھارکھنڈ کی توسیعی آن لائن میٹنگ

Share the post

آج مورخہ 29 ستمبر کو شام کے ساڑھے چھ بجے گوگل میٹ پر انجمن ترقی اردو (ہند) جھارکھنڈ کی توسیعی آن لائن میٹنگ باقی ماندہ اضلاع (۱۰) میں انتخابی عمل کو مکمل کرانے کو لیکر **ڈاکٹر یاسین انصاری( گڑھوا) کی صدارت میں منعقد کی گئی جسمیں *گڑھوا* سے ڈاکٹر ایم این صدیقی ،خدا بخش انصاری ، ماہتاب عالم،گوہر علی خان ،حاجی اشفاق خان، شفقت اللہ اور مجیب الدین خان،
لاتیہار سے شمس الہدیٰ ، دھنباد سے ایس ایم اے رضوی، بوکارو سے افضل انیس ، لوہر دگا سے پروفیسر عبد القدوس ، گملا سے آصف انصاری،
گریڈیہ سے شازیہ شبنم ،شاہباز انصاری،تنزیل احمد ،
گڈا سے سلیمان جہانگیر ،رانچی سے یاسمین لال،اقبال احمد،جمیل اصغر، نجمہ ناہید انصاری جمشیدپور سے ضیاء المبین انصاری وغیرہ شریک محفل تھے۔
بوکارو کے کنوینر افضل انیس نے ۱۲ اکتوبر کو بوکارو میں انجمن ترقی اردو کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیا اور یقین دلایا کہ انتخاب کے ہمراہ اردو کی خالی یونٹ کا سروے بھی کرا لیا جاۓ گا ۔
لاتیہار کے کنوینر شمس الہدیٰ نے 6 اکتوبر کو لاتیہار میں انتخاب کرانے کی بات کہی۔
لوہر دگا ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر پروفیسر عبد القدوس نے اکتوبر میں لوہردگا میں ممبر سازی کے بعد انجمن کا انتخاب کرا لینے کا یقین دلایا۔
اتفاق راۓ سے فیصلہ لیا گیا کہ باقی ماندہ اضلاع خصوصاََ گملا،سمڈیگا، کھونٹی ،چترا،دیوگھر،صاحب گنج اور پاکڑ میں بہر صورت اکتوبر کے اواخر یا نومبر کے آغاز میں انتخاب مکمل کرانے کی کوشش کی جاۓگی تاکہ ریاستی انتخاب کرانے کے راستے ہموار ہوجائیں۔
مرکزی نمائندہ ایم زیڈ خان نے گزشتہ ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوۓ کہا کہ ۲۹ اگست کو وزیر اعلیٰ کو ۷نکاتی مطالبات پر مشتمل میمورنڈم پیش کیا گیا تھا ۔ وزیر اعلیٰ نے انجمن کے وفد کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اردو کو لیکر انکی حکومت سنجیدہ ہے اور اردو اکادمی کی تشکیل سمیت اور دوسرے مسائل پر کاروائی ہو رہی ہے۔ نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

  • آج کی آن لائین میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ سرکاری و نیم سرکاری اسکولوں میں اردو کی خالی یونٹ کا سروے کرایا جاۓ تاکہ سرکار کے سامنے فیکٹ و فیگر کے ساتھ اپنی عرض داشت رکھی جاسکے۔
    یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ اردو بیداری مہم کے تحت انجمن کی ممبر سازی کے کام میں تیزی لائی جاۓ۔ اور جس جگہ انتخاب مکمل ہو چکے ہیں،وہاں بلاک اور پنچائیت کی سطح پر انجمن کی شاخیں تشکیل دی جائیں۔
    میٹنگ میں کئ اضلاع کی غیر فعالیت کی نشاندہی بھی کی گئی اس قسم کی عدم توجہی اور غفلت سے ہم اپنے مشن سے دور ہو جائیں گے ۔
    سلیمان جہانگیر ،افضل انیس،شازیہ تبسم،پروفیسر عبد القدوس ،خدا بخش انصاری ،ایم این صدیقی ، جمیل اصغر نے میٹنگ میں اپنی باتیں رکھیں۔
    ڈاکٹر یاسین انصاری انچارج پلامو کمشنری نے اپنے صدارتی خطاب میں متحد ہوکر اردو کی حفاظت کے لۓ کام کرنے پر زور دیا۔
    آج کی میٹنگ میں ۱۰ ضلعوں سے ڈھائی درجن سے زائد انجمن ترقی اردو کے نمائندے شامل ہوۓ۔
    آخر میں مرکزی نمائندہ نے اس بات کا انتباہ کیا کہ جہاں وقت پر انتخاب نہیں ہوگا ، ریاستی انتخاب میں وہاں کی نمائندگی کو ہولڈ پر رکھا جاۓگا ۔

Leave a Response