مکتب مسجد قباء پار گھگھرا میں ششماہی امتحان کا کامیاب انعقاد
بروز اتوار ٢٩/ ستمبر مکتب مسجد قباء پار گھگھرا پہرا میں بچوں اور بچیوں کے لیے قرآن اور دینیات، اردو، املا و نقل، کلمہ و دعائیں وغیرہ کا ششماہی امتحان شاندار انداز میں منعقد کیا گیا، جس میں امتحان لینے کے لیے تین معزز ممتحن جناب مولانا نثار صاحب ،مولانا جلال الدین صاحب، مولانا معراج مظاہری صاحب خصوصی طور پر تشریف لائے۔
ممتحن حضرات نے بچوں اور بچیوں کی قرآنی تلاوت، تجوید اور دینیات کے حوالے سے تعلیم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے طلباء سے مختلف سوالات کیے جن میں قرآن، اردو، نقل و املا، حفظ سورہ، کلمہ و دعا کے جوابات شامل تھے۔ طلباء نے اعتماد اور بہترین تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممتحن حضرات کو متاثر کیا۔
امتحان کے بعد، ممتحن حضرات نے طلباء کی محنت اور تربیت کو سراہا اور کہا کہ مکتب میں فراہم کی جانے والی دینی تعلیم نہایت اعلی اور عمدہ ہے۔ انہوں نے بچوں کی اسلامی تعلیمات میں دلچسپی اور ان کی قابلیت کو خصوصی طور پر تعریف کی اور مزید تربیت کے لیے مفید مشورے بھی دیے۔
مکتب کے معلم جناب مفتی مجاہد حسین قاسمی نے کہا کہ یہ امتحان بچوں کی دینی تعلیم کو مضبوط بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے معزز ممتحن حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی نے اس امتحان کو مزید معتبر اور یادگار بنا دیا۔
ممتحن حضرات نے اپنے تاثراتی کلمات بھی کہے اور کہاکہ یہاں کے استاذ قابل مبارکباد ہیں، مسجد قباء پار گھگھرا پہرا کے منتظمین کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جناب کلیم صاحب، جناب صاحب الدین صاحب جناب شمشاد صاحب، جناب منصور صاحب، جناب سراج صاحب، جناب عین الحق صاحب، جناب شحیم صاحب اور تمام اراکین و نوجوان مسجد قباء کی توجہ اور محنت ہے کہ آج محلے بچے آسانی اور سہولت کے ساتھ معیاری دینی تعلیم پارہے ہیں، مزید توجہ کی جانب توجہ مبذول فرمایا، جناب مولانا معراج صاحب ،مولانا جلال الدین صاحب اور جناب قاری سجاد صاحب نے بھی نوجوانوں، گارجین حضرات کو مبارک باد پیش کیا ۔