مجلس علماء جھارکھنڈ کی اہم نشست اربا میں 5 تجویز منظور


آج بتاریخ ۲۶جون ۲۰۲۴ء مجلس علماء جھارکھنڈ کی ایک اہم نشست بمقام مدرسہ مظہر العلوم ،اربا میںزیر صدارت مولانا صابر حسین مظاہری ہوئی
نشست کا آغاز قاری الطاف ندوی صاحب کی تلاوت سے ہوا،افتتاحی گفتگومیں مفتی طلحہ ندوی سکریٹری مجلس علماء جھارکھنڈ نے نشست کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

نشست میں مندرجہ ذیل باتیں طے پائیں
۱۔ علماء وخطباء محر م الحرام اور شہادت حسین کو خطبہ جمعہ میں عنوان بنا کر خطاب فرمائیں ،نیز اس ماہ میں جو خرافات وبدعات رائج ہیں انکے روک تھام و خاتمہ کی تدبیر تعلق سے وعظ ونصیحت فرمائیں۔ؤ
۲۔ محرم الحرام کے بعد آنے والے جمعہ میں نشہ خوری،سود،بارات،جہیزو تلک ،شادیوں میں ہونے والے غیر ضروری اخراجات،اور اسکے دینی ودنیوی نقصانات سے عوام کو آگاہ فرمائیں مزید ااور اسکے روک تھام کے لئے بلاک و ضلعی سطح پر مسجدوں اور مناسب جگہوں پرپروگرام منعقد کئے جائیں ،بلاک سطح پر کام کرنے کے لئے مختلف علماء کرام کوذمہ داری دی گئی ۔
۱۔ بڑھمو اور کانکے کی ذمہ داری مولانا صابر حسین مظاہری، مولانا اطہر امام ؤ،قاری معین ،حاجی قطیب ، مفتی عمران ندوی کو دی گئی۔

۲۔ اوورمانجھی اور انگڑا کی ذمہ داری مولنا ابوالکلام ، مولنا سمیع الحق، مفتی ابو عبیدہ کو دی گئی ۔
۳۔ چانہواورمانڈرکی ذمہ داری مولانا تبریز بخاری، مولنا عبد الجلیل، مولانا نوراللہ حبیب ندوی کو دی گئی۔
۴۔ راتوکو لئے مولانا عبد الحکیم، مولنا ضیاء الھدی اصلاحی،مولانا عبد اللہ ندوی کو دی گئی۔ؤ
۵۔ اٹکی اور نگڑی کے لئے ذمہ داری مولانا امتیاز اور مولانا عبد الرشید اور مولانا سعید کو ؤدی گئی۔
مجلس علماء جھارکھنڈ کی مزید توسیع کے لئے بوکارواور دھنباد میں ضلعی کمیٹی کی تشکیل کے لئے مفتی وصی الرحمن ندوی اور مولانا عبد الجبار قاسمی اور مفتی خورشید عابدین ندوی کو ذمہ داری دی گئی ۔
ضلعی سطح کے ذمہ داران بلاک سطح پر کام کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل فرماکر آئندہ میٹنگ میں رپورٹ پیش فرمائیں ، آئندہ نشست ۱۷ جولائی ؤ۲۰۲۴ کو بمقام ہیسل میں ہوگی۔
پروگرام کا اختتام مولانا صابر حسین کی دعا سے ہوا،اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں مدرسہ مظہر العلوم ،اربا،رانچی کے اساتذہ نے اہم رول ادا کیا ۔
