All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

وقف بورڈمیں رجسٹرڈجائیدادوں کا 5دسمبر تک رجسٹرڈ کرائیں:اشرف خان

Share the post

رانچی:جھارکھنڈ کے مقبول سماجی کارکن پٹھان تنظیم کے سرپرست ہمدرد قوم ملت اشرف خان چنو خان نے جھارکھنڈ کے ذمہ داروںسے اپیل کیاکہ امید پورٹل پر وقف جائیدادوں کو رجسٹرڈ کے سلسلہ میں ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے ریاستی سطح پرذمہ داروں ،تمام متولیانِ اوقاف سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنی وقف جائیدادوں کا اندراج سینٹرل اُمید وقف پورٹل پر 5 دسمبر 2025 تک لازمی طور پرمکمل کرائیں۔حکومتِ ہند کی ہدایات کے مطابق وہ تمام اوقاف جو پہلے ہیجھارکھنڈاسٹیٹ سنی وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں، ان کا اُمید پورٹل پر اندراج 5 دسمبر آخری تاریخ تک لازمی ہے۔ اندراج میں تاخیر کی صورت میں متولیان کو قانونی پیچیدگیوں، دستاویزی تنازعات اور جائیداد کے تحفظ سے متعلق سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اشرف خان چنو خان نےکہاکہ جن وقف جائیدادوں کا ابھی تک اسٹیٹ وقف بورڈ میں رجسٹرڈ نہیں ہے، ان کے ذمہ دار حضرات کے پاس وقتی پابندی نہیں ہے ۔بغیر قانونی رجسٹریشن یا کسی مستند دستاویز کے وقف جائیدادیں خطرے میں رہتی ہیں، اس لیے فوری قدم اٹھانا ضروری ہے۔اشرف خان چنو خان نےبتایا کہ اُمید پورٹل پر اندراج کی رفتار نہایت سست ہے۔اشرف خان چنو خان نے ریاستبھر کے تمام متولیانِ اوقاف سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی و قانونی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جلد از جلد اپنے اوقاف کا اندراج مکمل کریں، تاکہ وقف جائیدادوں کو ہر طرح کے قانونی خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
امیدپورٹل کا لنک یہ ہے: umeed.minorityaffairs.gov.in

Leave a Response