مدرسہ دارالقرآن میںمسابقۂ اذان، بیادگارحضرت بلالِ حبشیؓ 25 کو


رانچی:اسلام کے بنیادی ارکان میں نمازعبادت وبندگی،فرمانبرداری اور وحدت و اجتماعیت ہے۔ اذان نمازباجماعت کا اعلان و بلاوا ہے۔پوری آبادی کے لئے امن و امان کا سبب ہے ،نیک بندوں کے لئے رحمت کا باعث اور شیطان کیلئے زحمت کاذریعہ ہے۔اذان دینِ اسلام کا عظیم شعار اور اسلامی معاشرہ کی پہچان ہے۔اس وجہ سے اسلام میں اذان کی فضیلت،اہمیت اور عظمت مُسَلَّم ہے۔مذکورہ باتیںبڑی مسجددارالقرآن کے مہتمم حضرت مولانا حافظ زبیر،قاری عبدالحفیظ عرفانی نے دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مدرسہ دارالقرآن کے زیر اہتمام مورخہ 25 جنوری 2026 بروزاتوار بڑی مسجد (مرکز) ،ہندپیڑھی ،رانچی میں مسابقہ اذان کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جس میں بطور مساہمین رانچی اور اس کے اطراف کی مسجدوں کے مؤذنین ہوں گے۔مقابلے میں اول، دوم اور سوم آنے والے خوش نصیب حضرات کو شاندار انعامات اور اسناد سے نوازا جائے گا۔ (اول 5,000 دوم 3,000 سوم 2,000) تمام شرکاء کو انکی حوصلہ افزائی کے لئیے تشجیعی انعامات دیے جائینگے۔مہتمم حافظ زبیر،قاری عبدالحفیظ عرفانی نے کہاکہ خواہشمند حضرات سے درخواست ہے کہ وقت مقررہ سے پہلے رجسٹریشن کرا کر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ تاکہ انتظام و انصرام میں سہولت ہو سکے ۔نام درج کروانے کی آخری تاریخ 21 جنوری 2026 ہے۔مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کریں۔رابطہ نمبر9304517117, 8340235251 ،9334452140 ۔تاریخ پروگرام و وقت:25 جنوری 2026 بروز اتوار ،بوقت 8 بجے دن تا قبل ظہر۔








