All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

نصیر افسر ، جنرل سیکریٹری ، انجمن بقائے ادب رانچی نے وزیر اعلی ہیمنت سورین کو دلی مبارکباد پیش کی ۔

Share the post

رانچی ۔ پی آر ۔
یکم دسمبر بروز اتوار کی سہ پہر انجمن باقائے ادب رانچی رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری جناب نصیر افسر صاحب نے ریاست جھارکھنڈ میں انڈیا الائنس کی شاندار اور تاریخی جیت پر نیز جناب ہیمنت سورین کو چوتھی بار وزیراعلی کا حلف لینے پر انہیں روبرو ان کے رہائشی دفتر میں دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ ریاست جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات 2024 میں زبردست اور شاندار کامیابی ملنے پر ریاست جھارکھنڈ کے عام سیکولر شہری نہایت پر مسرت نظر آرہے ہیں ۔ اس شاندار اور تاریخی جیت کے پیچھے انڈیا الائنس کے قد آور لیڈران و کارکنان کی کڑی محنت اور زبردست آپسی تال میل کا نتیجہ ہے ۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلی محترم جناب ہیمنت سورین صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ کلپنا سورہن صاحبہ کی پوری ریاست میں تابڑ توڑ خطابات سے مخالف پارٹیاں چاروں خانے چت ہو گئیں ۔ محترم ہیمنت سورین کا میاں سمان کا تیر گوگو دیدی سمان کو چیرتا ہوا نکل گیا ۔ بقایہ بجلی بل کی معافی کا تحفہ نے بھی بہت بڑا اثر دکھایا ۔ مجموعی طور پر محترم ہیمنت سورین کی سرکار نے اہل جھارکھنڈ سے جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کر دکھایا ۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی تاریخ میں اسمبلی انتخابات برائے 2024 تاریخ ساز ثابت ہوئے ہیں ۔ گزشتہ وقفہ میں وزیر اعلی کے سامنے مسائل ہی مسائل تھے جس میں کرونا کی وبا بھی شامل ہے ۔ امید قوی ہے موجودہ وقفے میں وزیر اعلی ہیمنت سورین صاحب یکے بعد دیگرے تمام مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ جناب نصیر افسر صاحب نے مبارک باد پیش کرنے کے بعد جھارکھنڈ اردو اکیڈمی کی جلد تشکیل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے تمام مسائل کو حل کر کے تاریخ اپنے نام رقم کر لیں ۔ ان باتوں کو سن کر وزیر اعلی نے مسکراہٹ بکھیر کر حامی بھریی ۔
جناب نصیر افسر صاحب کے ساتھ جناب حافظ ابرار رضوی صاحب ، ریاستی صدر ، آر جے ڈی مومن کانفرنس اور جناب عمران خان ، کارکن ، آر جے ڈی جھارکھنڈ نے بھی وزیر اعلی ہیمنت سور ین کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارک باد دی ۔

Leave a Response