Saturday, September 21, 2024
Blog

جمعیۃ علماء گانواں پرکھنڈ ، حافظ غلام سرور صاحب صدر اور مولانا محمد شمشیر قاسمی جنرل سکریٹری منتخب

جمعیۃ علماء کسی خاص مذہب یا فرقے کے لیے کام نہیں کرتی بلکہ بلا تفریق مذہب و ملت سبھی کے لیے پیش پیش رہتی ہے، مولانا محمد اکرم صاحب قاسمی

پہرا، بتاریخ 21 ستمبر 2024 11 بجے صبح تا ظہر مدرسہ نور العلوم پہرا، میں حضرت مولانا محمد اکرم صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء گریڈیہہ کی صدارت میں جمعیۃ علماء گانواں پرکھنڈ کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا ، نظامت کے فرائض حضرت مولانا محمد الیاس صاحب مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء گریڈیہہ اور حافظ محمد حیدر علی صاحب نائب مہتمم مدرسہ نور العلوم پہرا نے انجام دئیے، قاری محمد شہراد صاحب قاسمی مدرس مدرسہ نور العلوم پہرا کی تلاوت قران پاک سے مجلس کا آغاز ہوا، قاری صدام حسین صاحب مدرس دارالفلاح للبنات پہرا نے نعتیہ کلام پیش کئے ، اس موقع پر جمعیۃ علماء کا خوبصورت ترانہ مولانا محمد شہزاد صاحب قاسمی اور ترجمان جھارکھنڈ قاری ممتاز عاطف صاحب نے پڑھا ، مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد رستم صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گریڈیہہ نے مدرسہ نور العلوم پہرا کے ایک طالب علم حافظ محمد آدم سلمہ بگریڈیہہ کا تکمیلِ حفظ قرآن کریم کرائے ، اور قرآن و حافظ قرآن کی عظمت پر روشنی ڈالے، مفتی غلام رسول صاحب مہتمم دارالفلاح للبنات پہرا مدرسہ نور العلوم پہرا کی خدمات سے لوگوں کو روشناس کرایا ، حضرت مولانا مجاہد صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء کھوری مہوا انو منڈل نے ملک کے موجودہ حالات پر پر مغز خطاب فرمائے ، شاعر اسلام قاری ممتاز عاطف صاحب نے جمعیۃ علماء ہند پر بہترین نظم پیش کرکے مجلس میں سما باندھ دیا ، حضرت مولانا محمد اکرم صاحب قاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ اور موجودہ حالات میں جمعیۃ علماء کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہر فرد کو جمعیۃ علماء سے جڑنے کی اپیل کی ، انہوں نے کہا جمعیۃ کسی خاص مذہب یا فرقے کے لیے کام نہیں کرتی بلکہ بلا تفریق مذہب و ملت سبھی کے لیے پیش پیش رہتی ہے ، اجلاس کے اختتام پر گانواں پرکھنڈ کے عہد داران کے انتخابات ہوئے ،
صدر حافظ غلام سرور صاحب ، نائب صدور: مفتی مجاہد حسین صاحب قاسمی پہرا، ماسٹر اسلم صاحب بادیڈیہہ ، اور مفیض صاحب ہرنی ، جنرل سکریٹری مولانا محمد شمشیر صاحب قاسمی ، نائب سکریٹری: حافظ محمد حیدر علی صاحب پہرا ، محمد شفیع صاحب گدر اور اسلام صاحب پٹنہ ، خازن حافظ محمد عاشق الہی صاحب ، سرپرست ماسٹر عالم انصاری صاحب اور مولانا گلزار احمد ساجد قاسمی صاحب منتخب ہوئے، ان کے علاوہ گانواں پرکھنڈ کے ہرنی، پٹنہ ، بادیڈیہہ ، گدر اور منی مہڑ سے کثیر تعداد میں علماء اور دانشورانِ قوم و ملّت شریک اجلاس رہے، خصوصاً استاذ العلماء حضرت مولانا اعظم صاحب جامعی ، قاری عبد العزیز صاحب ، مولانا معراج صاحب مظاہری ، مولانا نثار احمد صاحب ، قاری سجاد صاحب ، ماسٹر مجاہد علی صاحب ، ماسٹر مشتاق احمد صاحب ، مکھیا صبدر علی صاحب ،ایوب صاحب ، مستقیم صاحب ، حیدر ٹیلر صاحب ، عبد الرزاق صاحب ، محمد یوسف ، راحت علی ، محمد عرفان یوسف، ساغر عالم ، شمشاد عالم وغیرہم موجود رہے ، مولانا محمد شمشیر قاسمی مہتمم مدرسہ نور العلوم پہرا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، حضرت مولانا محمد اکرم صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء گریڈیہہ کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Leave a Response