انجمن اسلامیہ،رانچی انتخاب 2025🔹خصوصی اپیل🔹


✍️ محمد انور قاسمی
کنوینر انتخاب 2025
انجمن اسلامیہ رانچی
امت کی عظیم امانت اور ہمارے اسلاف کی قیمتی وراثت “انجمن اسلامیہ رانچی” ہماری ملّی شناخت، سماجی خدمات اور اجتماعی اعتماد کی علامت ہے, جس کے انتخاب 2025 کی تیاری جاری ہے اور
“انتخابی دفتر میں ممبر سازی فارم 8 اکتوبر 2025 سے وصول کئے جارہے ہیں نیز 30 اکتوبر 2025 شام 4 بجے سے پہلے پہلے تک فارم وصول کئے جائیں گے”
اس سلسلے میں چند اہم اور خصوصی اپیل نیز گزارشات کی جاتی ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ بھرپور معاونت حاصل ہوگی.
🔹رکنیت فارم صرف اور صرف ایک ہی جگہ “دفتر کنوینر انتخاب 2025 انجمن اسلامیہ رانچی،انجمن پلازہ مارکیٹ دوسری منزل مین روڈ رانچی” میں جمع ہورہا ہے اور باضابطہ وصولی رسید دی جارہی ہے.
🔹اس کے علاوہ کسی بھی حلقہ کے لئے کسی بھی شخص، تنظیم، کمیٹی ،انجمن یا پنچائیت وغیرہ کو رکنیت فارم جمع لینے یا کسی کو ان کے پاس جمع کرنے کا اختیار نہیں ہے.
🔹لہذا مستحق ووٹر اپنا اپنا فارم خود یا باضابطہ اپنے نمائندہ کے ذریعہ صرف اور صرف دفتر کنوینر انتخاب 2025 انجمن اسلامیہ رانچی،انجمن پلازہ مارکیٹ دوسری منزل مین روڈ رانچی” میں جمع کریں اور وصولی رسید لے کر رسید کو اپنے پاس محفوظ رکھنا لازم سمجھیں اس لئے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ انتخابی دفتر کے تحقیقی اور تفتیشی وفد، ضرورت پڑنے پر اسپاٹ ویری فیکیشن (Spot Verification, معائنہ سرزمین) کرے ،اس وقت “وصولی رسید” کا بھی معائنہ کرسکتا ہے.
🔹 صاف اور شفاف انتخاب میں معاونت کو ملّی فریضہ اور دینی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کوئی کسی کے پاس اپنا فارم ہرگز جمع نہ کریں اور کوئی کسی کا فارم اپنے پاس ہرگز جمع نہ لیں بلکہ فارم صرف اور صرف انتخابی دفتر میں ہی جمع کریں اور کرائیں.
🔹 بہت سے حضراتِ فارم جمع کرنے کے لیے بالکل آخری ایک دو دن کا انتظار کرتے ہیں جس سے اخیر کے دنوں میں فارم جمع کرنے والوں کی بھیڑ جمع ہوجاتی ہے اس طرح فارم جمع کرنے والوں کے ساتھ انتظامیہ کو بھی دشواریاں پیش آتی ہیں.
اس لئے خصوصی اپیل کی جاتی ہے کہ فارم جمع کرنے کے لئے آخری ایام کا انتظار نہ کریں بلکہ پہلے ہی جمع کردیں اور انتخابی دفتر کی معاونت کریں.
⚛️” فارم 8 اکتوبر 2025 سے وصول کئے جارہے ہیں اور 30 اکتوبر 2025 دن جمعرات کی شام 4 بجے سے پہلے پہلے تک وصول کئے جائیں گے لہذا وقت کے اندر فارم جمع کرنے کو یقینی بنائیں” ⚛️
🔹ہم سب عہد کریں اور یہ طے کریں کہ انجمن اسلامیہ رانچی کا انتخاب صاف اور شفاف ہونے کے ساتھ ایک مثالی انتخاب بھی ہو، جس کے لئےآپ تمام لوگوں سے معاونت کی اپیل ہے، امید ہے کہ اس کار خیر میں آپ تمام حضرات بھرپور ساتھ دیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی مدد فرمائے.








