ہر زمانہ میں چیلنجز کا مقابلہ علماہی نے کیا:مفتی طلحہ ندوی


مجلس علما ء گملا کے زیر اہتمام علماءاور حفاظ کی ایک اہم نشست منعقد
رانچی؍گملا:مورخہ 13؍جولائی 2025بروز اتوار بعد نماز مغرب مکہ مسجد باغیچہ ٹولی سیسئی گملا میں مجلس علما ء گملا کے زیر اہتمام علمااور حفاظ کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔ جس میں گملا ضلع کے مختلف علاقوں سے ائمہ ، خطبا ،علما اور حفاظ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نشست کی صدارت قاری آفتاب عالم صدر مجلس علما ءگملا نے کی۔ جب کہ نظامت مولانا عبد اللہ مظاہری جنرل سکریٹری گملا نے کی۔

نشست کا آغاز قاری افروز امام مکہ مسجد کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ قاری صہیب احمد رکن مجلس عاملہ نے نعت نبی ﷺ پیش کی۔ اس موقع پر مولانا منصور مظاہری مدرس مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے پتراٹولی نے علماکے مقام و مرتبہ اور ذمہ داریوں کے تعلق سے شاندار گفتگو کی۔ مفتی محمد طلحہ ندوی جنرل سکریٹری مجلس علما جھارکھنڈ نے اپنی گفتگو کے دوران کہاکہ ہر زمانہ میں چیلنجز کا مقابلہ علماہی نے کیا۔ لہٰذا اس دور میں بھی ہمیں نئے نئے چیلنجز کا مقابلہ حکمت و دانائی کے ساتھ کرتے رہنا ہوگا۔

مفتی راشد کمال امام و خطیب جامع مسجد سیسئی ، مولانا ضیا ء اللہ قاسمی ناظم تعلیمات مدرسہ فیض الرشید ، قاضی عبد الاحد دار القضا ء امارت شرعیہ سیسئی گملا ، مفتی محمود حسن قاسمی امام و خطیب مسجد عمار، حافظ فیروز جوائنٹ سکریٹری مجلس علما گملا، حافظ مصباح ، ڈاکٹر حافظ مجتبیٰ نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ ایجنڈا نمبر ایک کے تحت مکتب کے استحکام ، قیام اور فروغ کے متعلق مؤثر حکمت عملی وضع کی گئی۔

ہر محلہ ، بستی ، گائوں کا مکمل اور منظم سروے کیاجائے ،تاکہ علاقے کے تمام بچے بچیوں اور بالغ مردوں کی دینی کیفیت معلوم کیاجاسکے۔ بالغ افراد کو ان کے کام کے اوقات کے مطابق مکتب سے جوڑنے کے لیے حکمت عملی اختیار کی جائے۔ معلمین کی استعدادکار بڑھانے کے لیے دو یا تین روزہ تربیتی نشستوں کا باقاعدہ انتظام کیاجائے گا۔ تعلیم کے تسلسل اور بہتری کے لیے موقع بہ موقع نشستیں منعقد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ گملا ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے یہ معلوم کیاجائے گا کہ مکتب کی تعلیم جارہی ہے یا تعطل کا شکار ہے۔ مجلس کے تمام شرکا نے اس بات کا عزم کیا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی ہدایات کے مطابق وقف ترمیمی قانون کے خلاف اس وقت تک احتجاج

جاری رہے گا جب تک کہ یہ کالاقانون واپس نہیں ہوجاتا۔ مجلس علماء گملا کی تحریک اور کاموںکو گملا کے بستی ، گائوں ، محلے تک پہنچایاجائے گا۔
اس موقع پر قاری افتاب،مولانا عبد اللہ،مفتی راشد،مولانا ضیاء اللہ،مفتی محمود الحسن،مولانا احمد حسین قاسمی ،مولانا عمر فاروق ،مفتی عبدالاحد،حافظ محمد فیروز،قاری عبدالرقیب،مولانا نجیب اللہ،حافظ مجتبی،حافظ مصباح الحق،حافظ مہتاب،قاری ریاض،حافظ افروز،حافظ شمشاد،مولانا ظفر،حافظ نثار،حافظ سعید،حافظ رضا ء الدین،قاری عبدالرشید،حافظ زکی،حافظ ضیا،حافظ یاسین،حافظ عابد،حافظ جنید،حافظ نفیس،حافظ شمشاد،حافظ خادم،مولانا افضال،قاری حذیفہ،مولانا خطیب،حافظ ارشاد،حافظ اشتیاق، حاجی سمیع اللہ،حافظ صابر،حافظ توحید،حافظ کوثر،حافظ توقیر،مولانا مرشد،مولانا صادق،حافظ مسلم،حافظ اسعد اللہ کے علاوہ کثیر تعداد میں علما و حفاظ کرام پروگرام میں موجود تھے۔
