چاند نظر آ گیا، عیدالاضحی 7/ جون کو۔ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ


رانچی:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے کہاہے کہ مورخہ 28/ مئ 2025 بروز بدھ دارالقضاءادارہ شرعیہ جھارکھنڈ الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز ھندپیڑھی رانچی کے علاوہ ریاست بھر میں 65 سے زائد مقامات پر ماہ ذی الحجہ (عیدقرباں) کاچاند دیکھنے کے اھتمام کیئے گئے، رانچی سمیت لوہردگا، بوکارو، دمکا، ہزاریباغ، لاتے ھار، دھنباداور دیگر مقامات میں عام طورپر عیدالاضحی کاچاندنظرآیاجس کی تصدیق قاضیان شریعت نے کردیاہے,رانچی میں چانددیکھنے کے اھتمام میں مفتی اعجازحسین مصباحی، مفتی عاقب جاویدمصباحی، مولانامنہاج الدین رضوی، مولاناشمشاد مصباحی، قاری محمد ایوب رضوی، قاری عبداللہ خان، قاری شوکت برکاتی، مولاناناظام الدین مصباحی اور اسلامی مرکز کے جملہ اساتذہ وطلبہ شامل تھے،
لہذمنجانب قاضیان شریعت دارالقضاء ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ فیصلہ واعلان کیاجاتاہے کہ مورخہ 29/ مئ بروزجمعرات ماہ ذی الحجہ کی یکم اور مورخہ 7/ جون 2025 بروز سنیچر 10/ ذی الحجہ 1446 ہے یعنی پورے جھارکھنڈ میں 7/ جون کو نمازعیدالاضحی اداکی جائیگی اور قربانی کی عبادت پیش کی جائیگی
