All India NewsBlogfashionJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

چاندنظرنہیں آیا، عیدمیلادالنبی 6/ ستمبربروزسنیچر۔ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ

Share the post

رانچی:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا مولانا محمد قطب الدین رضوی نے کہاہے کہ دارالقضاء ادارہ شرعیہ جھارکھنڈالجامعتہ القادریہ اسلامی مرکز ھندپیڑھی رانچی کے علاوہ جمشیدپور، دھنباد، رامگڑھ، ہزاریباغ، گریڈیہ، راج محل، بوکارو، گڑھوا، لوہردگا، کوڈرماسمیت 70 سے زائد مقامات میں ماہ ربیع الاول شریف کاچانددیکھنے کے اھتمام کیئے گئے مگرکہیں بھی چاندنظرنہیں آیااس کے علاوہ پٹنہ، کولکاتا، پورنیہ، بنارس وغیرہ جگہوں سے بھی رویت کی کوئ خبرنہیں ہے، لہذامنجانب قاضیان شریعت دارالقضاءادارہ شرعیہ جھارکھنڈ اعلان وفیصلہ کیاجاتاہے کہ مورخہ 26/ اگست 2025 بروز منگل یکم ربیع الاول شریف اور بارہ ربیع الاول شریف یعنی عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم 6/ ستمبر2025 بروز سنیچرہے، ناظم اعلی نے کہاہے کہ ایک اطلاع کے مطابق بنگلور میں چاندنظرآیاہے جہاں سے شرعی شہادت حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر شہادت رویت ہوجائیگی تو دوبارہ دارالقضاء سے اعلان کیاجائیگا۔

Leave a Response