پھر رانچی شہر کو شر پسند عناصر کے ذریعے سلگانے کی کوشش کی گئ۔


ابھی حالیہ دنوں میں جس طرح سے جھارکھنڈکی راجدھانی رانچی شہر کے بیچوبیچ ہندوؤں کے ایک بہت بڑا پروگرام میں پرمود سونی نام کے شخص نے نقاب پہن کر جن ماسٹمی میں گھومتے ہوے پکڑا گیا۔ ہندو مسلم بھائ چارگی میں خلل ڈالنے کی کوشس کی گئ اور مسلمانوں کو بد نام کرنے کی کوشش کی گئ مگر کا میاب نہ ہو سکے اور ایک بہت بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا اور ایک سازش سے پردہ فاش ہوا۔

یہ یقینا قابل غور ہے ایسے وقت میں ہم سب کی ذمہ داری یہ ہے کہ چاہے کسی بھی مسلک کسی بھی جماعت کوئی بھی امارت یا پھر کوئی بھی تنظیم ہو سب ایک پلیٹ فارم پر آکر اپنی آواز کو بلند کریں اور اس سازش کے تہ تک جانے کی کوشش کریں صرف اس کا جیل چل جانا یہ مکمل کامیابی نہیں ہے بلکہ تحقیق یہ کیا جائے کہ اس کے پیچھے کون ہے

اس کا ماسٹر مائنڈ کون ہے جو ہمیشہ رانچی کو دہلانے کی کوشش کرتا ہے اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔میں پر زور اس کی مذمت کر تا ہوں اور جھارکھنڈ سرکار سے اس کی جانچ کی اپیل کرتا ہوں ابھی وقت ہے اور اچھا موقع ملا ہے اس کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
محمد نوراللہ لوہردگوی۔
79799 67463
