پرولیا حج تربیتی کیمپ میں مفتی محمد انور قاسمی کا خصوصی تربیتی خطاب

حج مبرور کے لئے فسق و فجور اور جھگڑا سے اجتناب ضروری.

پرولیا مغربی بنگال:”علماء شہر پرولیا” کے زیر اہتمام مورخہ 17 مئی 2025 روز سنیچر کو ایک اہم حج تربیتی کیمپ صوبہ مغربی بنگال کے مشہور ضلع اور قدیم شہر “پرولیا” کے جمیعۃ القریش ہال قریشی محلہ میں منعقد ہوا جو نو بجے صبح سے دوپہر دو بجے تک جاری رہا اس کیمپ میں خصوصی ٹرینر کی حیثیت سے دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی کے قاضی شریعت حضرت مفتی محمد انور قاسمی صاحب دامت برکاتہم نے شرکت کی اور حج و عمرہ کے ارکان، اس کے ادائیگی کی تفصیل و ترتیب ، سفر حج کے لوازمات و ضروریات وغیرہ امور پر تفصیلی گفتگو کی ساتھ ہی عازمین حج کے ذریعہ کئے گئے انتظامی و شرعی سوالات کے معلومات افزا جوابات بھی دیئے، انہوں نے زور دے کہا کہ حج مبرور و مقبول کے اجر و ثواب کے حصول کے لئے سفر حج کو فسق و فجور اور آپسی نزاع و جدال سے محفوظ رکھنا ضروری ہے ان گناہوں سے اجتناب کے تعلق سے قرآن و حدیث میں واضح اور خصوصی ہدایت نیز تاکید موجود ہے
ضلع پرولیا کے مرد و خواتین عازمین اس تربیتی کیمپ میں شریک ہوکر مستفید ہوئے، اس تربیتی کیمپ میں شہر پرولیا کے علمائے کرام میں دارالقضاء امارت شرعیہ پرولیا کے قاضی شریعت مفتی محمد فخرالدین قاسمی، مسجد گل عزیز کے امام و خطیب مولانا شمیم قاسمی، ڈاکٹر ڈانگہ مسجد کے امام و خطیب مولانا احتشام الحق مظاہری، قریشی محلہ مسجد کے امام وخطیب مولانا عتیق الرحمن قاسمی،جامع مسجد رائے گاڑا کے امام و خطیب مفتی محمد ساجد قاسمی ، مسجد عائشہ حسین ڈیہہ جھالدہ کے امام و خطیب مفتی احمد حسین مظاہری کانکڈیہا کے مولانا ابوالکلام وغیرہم نے خصوصیت کے ساتھ شرکت کیا، مولانا شمیم قاسمی ، مولانا اعجاز قاسمی اور مولانا ابوالکلام نے اظہار خیال بھی کیا، کیمپ کے ضبط و ترتیب میں علماء شہر پرولیا کی خصوصی دلچسپی رہی جب کہ نوجوانان و ذمہ داران نے کیمپ میں شریک تمام حضرات کی ضیافت اور دیگر انتظامات کی ذمہ داری بڑے خلوص اور عقیدت و محبت کے ساتھ ادا کی،اور عازمین حج کو تحائف سے بھی نوازا مولانا شمیم قاسمی کی دعا کے ساتھ یہ تربیتی کیمپ اپنے مقصد میں کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہونچا
