All India NewsBloghealthNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

پارٹی سے ہٹائے گئے لوگ پارٹی کو کر رہے بدنام:ایم آئی ایم آئی ایم

oplus_3145728
Share the post
oplus_3145728

رانچی(عادل رشید) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین جھارکھنڈ نے آج روشپا ٹاور میں ایک پریس کانفر نس کیا۔پریس کانفرنس میں راشد جمیل رانچی مہانگر صدر،راضف عالم ترجمان رانچی مہانگر،ارشد ایوب خان رانچی ضلع گرامین صدر،شعیب کلام ممبر،اعجاز خان ممبر،انکت ٹوپو،ذیشان احمد، شاہد خان مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کر کہاکہ

جو لوگ پارٹی سے ہٹائے گئے ہیں ایسے لو گ ایک ساتھ مل کر پارٹی کو بدنام کررہے ہیں۔نیا سرائے میں جو پی سی ہوا اسکے بارے میں ریاستی صدر ،ریاستی عہدہداروں کو کچھ معلوم نہیں۔ایسے لو گوں کا پارٹی کا جھنڈ بینر استعمال کرنا بالکل غلط ہے۔جو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائیگا۔ہٹائے گئے لوگ کہتے ہیں کہ ریاستی صدر اپنا استعفی دے دیا ہے۔کس کو دیا۔ریاستی صدر کو استعفیٰ دینا ہوگا تو وہ اپنے سے اوپر عہدیدار کو استعفیٰ دیںگے۔یہ لوگ جھوٹ بول رہےہیں۔ہمارے ریاستی صدر ٹھنڈے مزاج کے ہیں اس لئے ایسے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ لیکن اب ایسے لوگوں پر کارروائی ہوگی۔رہی بات کس کو ٹکٹ دینا ہے نہیں دینا ہے۔ یہ ایک پروسیس ہے۔مرکز سے آبزرور آتے ہیں۔

oplus_3145728

ریاستی انچارج،صدر،آبزرور ۔یہ سب کا رپورٹ مرکز جاتا ہے ۔مرکز طے کرتا ہے کہ کون چنائو لڑے گا ،کس کو ٹکٹ دینا ہے۔مرکز کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے،وہاں سے جیسا حکم ہوگا کارروائی کرنے کا ویسا ہوگا۔ موقع پرراشد جمیل رانچی مہانگر صدر،راضف عالم ترجمان رانچی مہانگر،ارشد ایوب خان رانچی ضلع گرامین صدر،شعیب کلام ممبر،اعجاز خان ممبر،انکت ٹوپو،ذیشان احمد، شاہد خان وغیرہ موجود تھے۔

Leave a Response