ناظم امارت شرعیہ مفتی سعیدالرحمن قاسمی کو مبار کباد


الحدللہ اللہ تبا رک وتعالی کا بیحد شکر ہیکہ آج ایک طویل عرصہ کے بعد امارت شرعیہ بہار اڈیسہ وجھارکھنڈ پھلوار شریف پٹنہ کو ایک مستقل ناظم مل گیا یہ عہدہ پچھلے کئی سالو سے خالی تھا مجھے یہ کہنے میں کوئی تردد نہیں”حقدار را حق رسید” اللہ تعالیٰ نے اس منصب جلیلہ کیلئے اس شخصیت کا انتخاب کیا ہے جو امارت شرعیہ میں خود ایک بڑے باوقار منصب پر فائز تھے جنہوں نے امارت شرعیہ کے ایک اہم شعبہ دارالافتاء کے ذریعہ امارت کے وقار کو بلند کیا جب فتاوی امارت شرعیہ کی ترتیب کی ضرورت محسوس کی گئی تو حضرت قاضی مجاہدالاسلام صاحب رحمہ اللہ نے حضرت مولانا مفتی سعید الرحن قاسمی صاحب کی علمی صلاحیت کودیکھتے ہوئےاس اہم کام کی ذمہ داری انکے سپرد کی اور بہتر انداز میں انہوں نے اس کام کو انجام دیا اور مستقل دارالافتا میں دل جمعی کے ساتھ فتاوی نویسی کا کام کرتے رہے انکی محنت اور صلاحیت کو دیکھتے ہوئے انکو صدر مفتی کے عہدے پر فائز کیا گیا حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم بڑے نیک دل اور خلیق انسان کے ساتھ ساتھ ایک عمدہ منتظم کار بھی ہیں سابق میں حسب ضرورت گاہے گاہے انکو کار گزار ناظم بنایا جاتا رہا ہے اور امارت شرعیہ کے موجودہ امیر شریعت کو حضرت مفتی صاحب پر پورا پورا وثوق اور اعتماد کامل تھا اسلئے انہوں نے حضرت مفتی صاحب کی علمی مہارت اور امانت و دیانت داری کو دیکھتے ہوئے امارت شرعیہ بہار اڑیسہ وجھارکھنذ پھلواری شریف پٹنہ کا ناظم اعلی مقرر فرمایا میں اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوںکہ جس امید کے ساتھ انہوں نے منصب جلیلہ پر فائز فرمایا ہے اس سے وہ کہیں زیادہ بہتر ثابت ہوں اور امارت کے کارواں کوآگے بڑھاتےر ہیں اور ترقی کی راہ ہموار کرتےر ہیں
بہر حال میں دل کی گہرائیوں سے حضرت مفتی سعید الرحمن قاسمی صاحب کو ان کے ناظم اعلی بنائے جانے ہر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ امارت شرعیہ کیلئے مفید اور کار آمد ثابت ہوں گے
منجانب
مفتی محمد حفظ الرحمن مظاہری
سابق قاضی دارالقضا امارت شرعیہ
چترپور رامگڑھ جھارکھنڈ
