All India NewsBloghealthJamshedpur NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

مسابقہ القران الکریم و اسلامک کوئز کمپٹیشن کا انعقاد

Share the post

بروز اتوار بتاریخ سات ستمبر 2025 جمعیت علماء ہند حلقہ جواہر نگر کی نگرانی میں کویز کمپٹیشن ارگنائزر نے مدرسہ انوار القران جواہر نگر میں مکاتب دینیہ کے بچوں کا ایک اہم ترین پروگرام کا انعقاد کیا واضح رہے کہ مسلم قوم بڑی تیزی سے دین سے دور ہوتے چلی جا رہی ہے غیر دینی رسم و رواج اور ثقافت و کلچر کو جس طریقے سے بڑی تیزی سے قبول کرتی چلی جا رہی ہے اور دین کے بنیادی ارکان سے بھی غفلت برت رہی ہے جس کا اثر نہ صرف سماج پر پڑ رہا ہے بلکہ اس سے گھر میں رہنے والی خواتین بچے اور بوڑھے بھی متاثر ہو رہے ہیں

مسلم قوم کے لیے یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ دین کی اصل تعلیم کو بھلا کر کے دنیاوی چمک دمک اور مادیت کے شکار ہو رہی ہے اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اج ہمارے پاس دینی تعلیم نہیں رہی ہے بچہ جب تین سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اسے اسکول میں ڈال دیا جاتا ہے اور روزانہ صبح انکھ کھولتے ہی اسے اسکول بھیج دیا جاتا ہے اسکول سے جب فرصت ملتی ہے تو اگر گھرانہ کسی حد تک دیندار ہے تو اپنے بچوں کے لیے رسمی طور پر دینی تعلیم کا نظم کر دیتے ہیں جو اس پرفتن دور میں نا کافی ہے کیونکہ ایک طرف باطل طاقتیں ہمیں پوری قوت کے ساتھ دین سے دور کر رہی ہیں وہیں دوسری طرف مادیت اور اسباب نے ہمیں دین سے غافل کر رکھا ہے ایسے میں دینی تعلیم کو عام کرنا نہایت ضروری ہے اور اس کے لیے بچوں کو محنت کا میدان بنانا نہایت اہم ہے تاکہ بچوں کے اندر دینی تعلیم کا جذبہ اور شوق پیدا ہو اور پھر ہمارا گھرانہ دین اور شریعت کا پابند بنے اسی کو سامنے رکھتے ہوئے یہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے پروگرام کو انعقاد کرنے اور کامیاب بنانے میں کوئیز کمپٹیشن آرگنائزر نے جس مخلصانہ جذبے کے ساتھ کوششیں کی ہیں وہ قابل مبارک باد ہے خصوصی طورپر مولانا احتشام الحق قاسمی صاحب ڈایریکٹر دارالقران و مدینہ ٹور اینڈ ٹریولز جمشید پور مولانا جمیل صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ انوار القران مفتی عبدالرؤف صاحب نائب مہتمم دارالعلوم جمشید پور مولانا ارشد ندوی صاحب امام و خطیب مسجد ربانی مولانا وقار خان صاحب امام و خطیب مسجد فاطمی مولانا عبداللہ صاحب مبلغ جمعیت علماء ہند جمشیدپور مولانا صغیر صاحب قاری یحییٰ صاحب مفتی مصعب خان وغیرہ کے اسماء شامل ہیں جنہوں نے شروع سے اخیر تک پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کیا جمیعت علما ہند جمشید پور کے جنرل سیکرٹری حافظ انور صاحب نے بھی نہ صرف اپنی قیمتی ارا کے ذریعے پروگرام کو رونق بخشا بلکہ مالی تعاون کے ذریعے بھی پروگرام کو کامیاب بنانے میں موثر رول ادا کیا

پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھا پہلا حصہ مسابقت القران جبکہ دوسرا حصہ اسلامک کوئیز کمپٹیشن پر مشتمل تھا مسابقت القران الکریم کےلیے قاری اطہر غزالی قاسمی فلاحی صاحب امام خطیب جامع مسجد ساکچی اور مولانا حسام الدین صاحب قاسمی استاد جامعہ فیض القران و امام و خطیب مسجد علی کپالی کو حکم (Judge)بنایا گیا تھا جبکہ اسلامک کوئیز کمپٹیشن کے لیے مفتی امیر الحسن صاحب قاسمی امام و خطیب دھتکیڈیہ مسجد اور مولانا افروز سلیمی صاحب قاسمی نائب قاضی امارت شرعیہ کو حکم (Judge) بنایا گیا تھا مسابقۃ القران میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بچے کو 1500 روپے دوم پوزیشن حاصل کرنے والے کو 1000 اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے کو 500 روپے نقد انعام دیے گئے جبکہ اسلامک کویز کمپٹیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 2500 روپے دوم پوزیشن حاصل کرنے والے کو 1500 روپے اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک ہزار روپے نقد انعام دیے گئے یہ انعامات کویز کمپٹیشن ارگنائزر کی طرف سے دیے گئے تھے اس کے علاوہ ارگنائزر کی طرف سے سبھی کو سرٹیفیکیٹ میڈل اور تشجیعی انعامات کے ذریعے حوصلہ افزائی کی گئی وہیں ارگنائزر کے ایک رکن قاری یحیی صاحب نے اپنی طرف سے تمام پوزیشن حاصل کرنے والوں کو پانچ پانچ سو روپے نقد اور ایک بہترین بیگ کے ذریعے ان کی ہمت افزائی فرمائی وہیں جمیعت علماء ضلع سنگھ بھوم کے رکن جناب صادق صاحب نے بھی نقد انعام کے ذریعے بچوں کے حوصلہ کو مہمیز دیا ادھر ارگنائزر کے اہم ذمہ دار اور جمیعت علماہند حلقہ جواہر نگر کے سیکرٹری مولانا احتشام الحق قاسمی نے بتایا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ ہم اس طرح کے پروگرام پورے شہر میں کریں تاکہ لوگوں میں دینی رجحانات پیدا ہوں اور یہ اس کی پہلی کڑی ہے انشاءاللہ اس کے بعد ہم لوگ پھر بیٹھیں گے اور اس کو مزید بہتر بناتے ہوئے دوسرے پروگرام کا بھی انعقاد کریں گے درمیان پروگرام حضرت مولانا وقار خان صاحب اور جناب صفی اللہ صفی صاحب بھی اپنی گنگناہٹ کے ذریعے مجلس کو گل گلزار کرتے رہے اخیر میں شہر کے معزز علماء کرام حضرت مولانا مفتی امیر الحسن صاحب مولانا افروز سلیمی صاحب مفتی نشاط صاحب حافظ انور حسین صاحب اور دیگر معزز علماء کرام نے اپنے گراں قدر تاثرات پیش کیے اور حافظ ظہور اکرم صاحب مہتمم مدرسہ حسینیہ جمشید پور کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا

Leave a Response