All India NewsBlogJharkhand News

مولانا عبدالقیوم قاسمی صاحب جمیعت علماء جھارکھنڈ کے صدر منتخب ؛ اکابرینِ ملت نے گلے لگا کر پیش کی مبارکباد عوام میں خوشی کی لہر

Share the post

✍️مولانا معراج اشرف ندوی

رانچی، 25 ستمبر – جمیعت علماء جھارکھنڈ کے صوبائی اجلاس میں بھاری اکثریت سے مولانا عبدالقیوم قاسمی صدر منتخب ہوئے۔ انتخابی نتیجے کے اعلان کے بعد اجلاس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف شخصیات و عوام نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر تحفّظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کے صدر مفتی عبدالحسیب صاحب، حضرت مولانا معراج اشرف ندوی صاحب، ڈاکٹر حضرت مولانا عبیداللہ قاسمی صاحب (پروفیسر، آزاد کالج) اور حضرت مولانا قاری انصار اللہ صاحب (قاضی شہر حکومتِ جھارکھنڈ و امام و خطیب مدینہ مسجد رانچی) سمیت کئی اکابرین نے مولانا عبدالقیوم قاسمی کو گلے لگا کر مبارکباد پیش کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

تمام اکابرین نے اس موقع پر کہا کہ یہ انتخاب ملت کے اعتماد اور مولانا عبدالقیوم قاسمی کی دینی و سماجی خدمات کا روشن ثبوت ہے۔ ان حضرات نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں جمیعت علماء مزید مضبوط اور فعال ہوگی اور ملت کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

اسی کے ساتھ ہم سب کی طرف سے بھی حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی صاحب کو دلی اور پرخلوص مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور دعا کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت کے ساتھ دین و ملت کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔

Leave a Response