All India NewsBlogJharkhand News

مولانا رضوان اللہ قاسمی نایب صدر جمعیت علماء جھارکھنڈ کی شخصیت اور مختصر تعارف

Share the post

مولانا محمد رضوان اللہ قاسمی گاؤں سرسرا نواڈیہ ضلع دیوگھر کے ایک علمی گھرانے میں 12دسمبر1975میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم حضرت مولانا محمد بدر الدین قاسمی نوراللہ مرقدہ جو سنتھال پرگنہ میں متحرک جمعیۃ علماء کے کارکن رہے اور یکم مارچ 1987 سے 15جون 2004تک جمعیۃ علماء ضلع دیوگھر کے عہدہ صدارت پر فائز رہے
ابتدائی تعلیم کے بعد مختلف مدارس میں تعلیم حاصل کی جماعت ہفتم مدرسہ خادم العلوم باغوں والی سے حاصل کرنے کے بعد دورہ حدیث کی تعلیم دارالعلوم وقف دیوبند میں حضرت مولانا مفتی محمد اسلام قاسمی نوراللہ مرقدہ کے سرپرستی میں حاصل فرمائی


اس کے بعد تعلیم وتدریس اور امامت وخطابت 2012تک شہر حیدرآباد میں مصروف رہے انکی والدہ محترمہ کے علالت کیوجہ سے 2012 میں شہر حیدرآباد کو خیر باد کہہ کر اپنے وطن تشریف لے آئے اگست2012میں ہی جامعہ ریاض الصالحات نام سے ایک بچیوں کا ادارہ قائم فرمایا جس کی اس علاقے میں شدت سے ضرورت محسوس کی جا رہی تھی اور الحمدللہ اس وقت جامعہ ریاض الصالحات میں جماعت ہفتم تک کی تعلیم دار الاقامہ میں قیام وطعام کے ساتھ جاری و ساری ہے مشکوۃ شریف کاآغاز حضرت مولانا ابوبکر قاسمی رحمتہ اللہ سابق جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ اور ہدایہ کا افتتاح حضرت مولانا مفتی قمر عالم قاسمی کے ہاتھوں عمل میں آیا


جمعیۃ علماء ضلع دیوگھر جو تقریباً آٹھ سال سے منجمد ہو چکی تھی حضرت مولانا محمد ابوبکر قاسمی رحمتہ اللہ سے ملاقات کے بعد2012میں جمعیۃ علماء ضلع دیوگھر کی نشئۃ ثانیہ فرمائ مفتی محمود الحسن قاسمی کی صدارت میں24نومبر2012کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں انکو جمعیۃ علماء ضلع دیوگھر کا صدر منتخب کیا گیا اور پانچ ٹرم سے متفقہ طورپر صدر منتخب ہوتے رہے یہ انکے جمعیۃ سے لگاؤ خدمت اور محنت کا ہی نتیجہ ہے چنانچہ اس ٹرم میں ضلع کے گاؤں گاؤں تک پہنچ کر ممبرسازی کی اور 12500ممبر سازی کرائ اور بارہ مقامی جمعیۃ کا انتخاب فرمایاجو جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے اضلاع میں سب سے بڑی تعداد ہے اور الحمدللہ اس بار انکو اتفاق رائے سے جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کا نائب صدر کے عہدے پر سرفراز فرمایا تاکہ سنتھال پرگنہ جیسے بچھڑے علاقے کا صحیح نمائیندگی مل سکے نیز حال ہی میں جھارکھنڈ سرکار نے انہیں میریج اکٹ کے تحت ضلع دیوگھر کے شہر قاضی کے عہدے پر فائز کیا ہے ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان سے یوں ہی دین کی خدمت لیتا رہے اور مزید ترقیات سے سرفراز فرماتا رہے آمین ثم آمین
محمد جلال الدین
سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع جامتاڑا

Leave a Response