All India NewsBlogJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsUncategorizedvideos

مولاناعلی حسن رضوی کاانتقال،ناقابل تلافی نقصان ادارہ شرعیہ کاایک مضبوط ستون رخصت ہوگیا ۔مولاناغلام رسول بلیاوی

Share the post

پٹنہ / رانچی
مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کےنائب صدرحضرت مولاناعلی حسن رضوی کاوصال آج مورخہ 24/شعبان المعظم 1446ہجری مطابق 23/فروری 2025بروزاتوارقبل نمازعصر طویل علالت کے بعد ہوگیا۔ اناللہ واناالیہ راجعون
حضرت مولاناعلی حسن رضوی کے انتقال پرمرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے صدرمحترم،قومی قائد،سابق ممبرآف پارلیامنٹ غازئ ملت حضرت مولاناغلام رسول بلیاوی نے اظہارغم کرتے ہوے کہاکہ حضرت الحاج مولاناعلی حسن رضوی مرحوم نوگھراجامع مسجدکے منصب امامت پرعرصہ درازسےفائزتھے،رئیس القلم قائداہلسنت کےمعتمدتھے،قائداہلسنت کی ہرآواز پرلبیک کہتے تھے۔مزیدکہاکہ حضرت امام صاحب مرحوم ہمیشہ ادارہ شرعیہ کےدست وبازوبنے رہے اور اہم کردارنبھایا آخری عمرتک مصلی امامت پرقائم رہ کرادارہ کی ترویج وفلاح کے حوالہ سے فکرمندرہے،ادھرچندمہینوں سےنقاہت وکمزوری کی وجہ سےصاحب فراش تھے، لیکن ان کی موجودگی سے مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کوحوصلہ ملتارہا۔آج حضرت امام صاحب کی رحلت سے ادارہ شرعیہ کے درودیوار غمزدہ ہیں آپ صاحب زہدتقوی، پابندشرع، صوم وصلوۃ کے پابنداور نیک سیرت وکردارکے متحمل تھے.ادارہ شرعیہ سے ہمیشہ والہانہ لگاؤ رہا، آج ادارہ شرعیہ نے ایک مضبوط ستون کھودیا۔
مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کےاساتذہ وأركان اور ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے قاضیان، مفتیان کرام، علماء دین اور عہدیداران نےان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوےمشترکہ طورپر کہاکہ وہ بہت ہی نیک سیرت اور اخلاق ومحبت کے پیکرتھے انہیں اکابرین اہل سنت کی رفاقت حاصل تھی،اساتذہ نےحضرت امام صاحب کے انتقال پر ذاتی طورپرصدمےکااظہارکیا،چونکہ وہ اساتذہ کوبہت عزیزرکھتے تھے حوصلہ وہمت افزائ فرمایاکرتے تھے۔ حضرت مولانا علی حسن رضوی صاحب مرحوم کے وصال پر مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کےپرنسپل مولانانوازش کریم فیضی،مہتمم مولاناسیداحمدرضا،صدرمفتی مولاناالحاج حسن رضانوری، قاضئ شریعت مولانامفتی امجدرضاامجد،نائب قاضی مفتی غلام حسین ثقافی،مفتی غلام سرور مصباحی، مفتی عبدالباسط مصباحی رضوی، مفتی غلام اختررضا، حافظ فخرالدین رضوی،حافظ معراج فریدی،قاری اكمل حسین،مفتی غلام رسول اسماعیلی، مولانا راشد حسین رضوی مصباحی،جناب عبدالودوداشرفی،غلام مصطفی ودیگراساتذہ واركان نے تعزیت پیش کی۔ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی، مولاناسیدشاہ علقمہ شبلی قادری، مفتی محمد عابدحسین مصباحی صدرقاضی، مولانامفتی انورنظامی مصباحی، مولانامفتی اعجازحسین مصباحی، مولانامفتی فیض اللہ مصباحی، مولانامفتی جمیل احمدمصباحی نائبین قضاۃاور سیدنورالعین برکاتی صدر ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے تعزیت پیش کیاہے۔
خدائے غافرونعیم حضرت مولانا علی حسن رضوی کی مغفرت فرمائے،ان کی دینی خدمات کوقبول فرمائے،باغ ارم کے بالاخانوں میں جگہ عطا فرمائےاوران کے انیس وجلیس٬منتسبین ومصاحبین کوصبرجمیل سے نوازے
مورخہ 24فروری2025 بروزسوموار بعد نماز عصر حضرت دیوان شاہ ارزاں رحمۃ اللہ علیہ کےاحاطے میں نماز جنازہ اداکی جائے گی،تدفین شاہ گنج قبرستان میں ہوگی۔

Leave a Response