All India NewsBlogfashionhealthNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

معاشرہ کی اصلاح کی فکر ہر ایک پر ضروری: مولانا صابر حسین مظاہری

Share the post

بڑھمو بلاک کے کنوینر مولانا زبیر معاون کنوینر مولانا مامون بنے

رانچی: آج مورخہ ۱۷ اگست ۲۰۲۵ عیسوی بروز اتوار ۱۰ بجے دن جامع مسجد موہن پور بڑھمو میں مجلس علماء جھارکھنڈ کے زیر اہتمام بعنوان
اصلاح معاشرہ اور ہماری ذمہ داریاں ،علماء ، ائمہ ، خطباء ، پنچایتوں ، انجمنوں ، اور اہم شخصیات پر مشتمل ایک اہم نشست مولانا صابر حسین مظاہری صدر مجلس علماء جھارکھنڈ کی صدارت میں منعقد ہوئی نشست کا آغاز قاری صہیب احمد مدرس مدرسہ عالیہ عربیہ کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا ،

نعت نبیؐ مولانا صادق تحسین ندوی امام و خطیب مسجد زیب النساء نے پیش کی، مولانا تبریز بخاری ندوی نے اصلاح معاشرہ کی اہمیت و افادیت پر جامع گفتگو کی ، مفتی محمد طلحہ ندوی جنرل سکریٹری مجلس علماء جھارکھنڈ نے مجلس علماء جھارکھنڈ کا تعارف اور اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے بلاک لیول پر اصلاح معاشرہ کے کاموں کے بڑھانے پر زور دیا۔


وہیں متعدد علماء کرام نے نشست میں موبائل کے غلط استعمال، خواتین کو موبائل سے دور رکھنے، اسلامی مواد تک محدود رسائی اور سودی کاروبار کے خاتمے پر زور دیا۔
حافظ کمال الدین اور مولانا خورشید نے موبائل کی خرابیوں اور عورتوں کی حفاظت پر بات کی۔ جبکہ مولانا تبریز بخاری نے متبادل اسلامی چینلز اور وقت کی پابندی کی تجاویز پیش کیں۔ مولانا پرویز صاحب اور مولانا زلفان نے اولاد کی نگرانی اور خودکشی جیسے مسائل پر توجہ دلائی۔ مولانا زین العابدین اور مولانا شفیق نے خاندانی تعلیم اور خود اصلاح کی اہمیت بیان کی۔ مولانا عبد اللہ ندوی اور مولانا مامون رشید نے صالح قیادت اور سود سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیا۔ نشست میں مندرجہ ذیل تجاویز منظور ہوئیں


۱ – جمعہ کے موقع پر اصلاح معاشرہ کے عنوان سے خطاب ہوگا
۲ – ہر مسجد میں درس قرآن اور درس حدیث کو عام کیا جائے
۳ – نکاح کو آسان کیا جائے ، نکاح کی مجلس مسجد میں منعقد ہو
۴ – عورتوں کے لئے پردہ کے نظام کے ساتھ مناسب جگہوں میں دینی تربیتی اور اصلاحی نشستیں منعقد کی جائیں


۵ – نشہ کے خلاف منظم مہم چلائی جائے
۶ – ہر گاؤں اور بستی میں مکاتب کے نظام کو فعال اور متحرک اور منظم بنایا جائے۔بڑھمو بلاک کے کنوینر مولانا زبیر مظاہری، معاون کنوینر مولانا مامون رشید کو بنایا گیا۔
نشست کا اختتام مولانا صابر حسین مظاہری کے خطاب اور دعا سے ہوا نشست میں مولانا صابر حسین مظاہری صدر مجلس علماء جھارکھنڈ قاری اشرف الحق مظاہری ناظم اعلی مدرسہ عالیہ عربیہ قاری عبد الرؤوف ناظم مالیات قاری صہیب احمد مولانا شہاب الدین مظاہری مولانا احمد حسین قاسمی مولانا تبریز بخاری رکن مجلس عاملہ مجلس علماء جھارکھنڈ مولانا عبد اللہ ندوی مہتمم کلیت البنات حافظ عبد العزیز مہتمم مدرسہ قاسمیہ ضیاء العلوم حاجی قطیب مہتمم مدرسہ دار العلوم حسینیہ مفتی شاہد،مفتی زلفان مفتی حفظ الرحمان مولانا عبد المنان مولانا زبیر مظاہری مولانا مامون رشید حافظ کمال الدین مولانا فیروز قاسمی مولانا نور الحسن مظاہری اعجاز انصاری صدر انجمن اتحاد المسلمین انیس الرحمان سکریٹری انجمن اتحاد المسلمین موہن پور شمیم بڑیہار صدر بڑھمو بلاک تسلیم انصاری سکریٹری بڑھمو بلاک انکے علاوہ شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave a Response