مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری نے ریاست جھارکھنڈ کے لیئے کنوینر منتخب کیا


رانچی: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکرٹری نے ریاست جھارکھنڈ کے لیئے کنوینر منتخب کیا۔ اس لیے انہوں نے ایک لیٹر جاری کیا ہے۔ جس میں لکھا کہ
آپ جانتے ہیں کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ وقف قانون میں کی گئی متنازعہ ترمیمات کے خلاف 10 اپریل سے 7 جولائی تک ایک کل ہند تحریک چلا رہا ہے۔ اس کا مکمل روڈ میپ آپ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ آپ کی ریاست جھارکھنڈ کے لئے مولانا ڈاکٹر یسین قاسمی صاحب آپ کو بورڈ کی جانب سے اس مہم کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

آپ سے گزارش ہے کہ اپنی ریاست کی دینی ولی تنظیموں جیسے جمعیت علماء ہند ، جماعت اسلامی ہند، مرکزی جمعیت اہل حدیث اور بریلوی وشیعہ طبقہ کے ریاستی رہنماؤں کو اپنا معاون کنوینر بنا لیں تاکہ پروگرام کے انعقاد میں ان سب کی شمولیت ہو اور انتظامی امور میں آسانی ہو، بورڈ کے تمام ارکان کو بھی کمیٹی میں شامل کر لیں۔ مہم کے تعلق سے اہم ہدایات بھی پروگرام کے ساتھ آپ کو راونہ کی گئی ہیں۔ اس مہم سے متعلق عملی رہنمائی اور دیگر تفصیلات کے لئے آپ مہم کے کل ہند کنو نیز محترم جناب ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس صاحب سے ان کے موبائل نمبر (9811828444) پر جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں۔ اپنی ریاست کے پروگرام طے کرنے کے بعد اس کی فوری اطلاع بھی ڈاکٹر قاسم رسول الیاس صاحب کو بھیج دیں ۔
اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرے اور ان نقصاندہ اور شر انگیز ترمیمات کے ازالہ کا راستہ ہموار کرے۔ آمین
والسلام
محمد فضل الرحیم مجددی
جنرل سکریٹری
