مکتب رشیدالعلوم کڈرو میں اجلاس عام 30 کو


رانچی:(عادل رشید)مکتب رشیدالعلوم کڈرو رانچی کے زیر اہتام اجلاس عام ودینی تعلیمی و اصلاحی پروگرام 30کو۔یہ اجلاس عام حج ہائوس کے سامنے کڈرو امام باڑا کے پاس بعد نماز مغرب ہونے جارہاہے۔ جس کی تیاری زور وشور سے چل رہی ہے۔اجلاس عام کی صدارت مدرسہ فیض الرشید سیسئی گملا کے ناظم حضرت مولانا مطیع الرحمن کریںگےاور نظامت جناب خالد عنبر رانچی کریںگے۔سرپرستی الحاج عبدالرشید کڈرو رانچی کریںگے۔مقرر خصوصی بہار کے حضرت مولانا مفتی مستفیض عالم ندوی ہوںگے۔مذکورہ جانکاری مکتب رشیدالعلوم کڈرو رانچی کے ناظم حافظ محمد شمیم اختر نے دی۔ انہوں نے کہاکہ دینی تعلیمی و اصلاحی پروگرام سے حضرت مفتی نعمان اختر کڈرو،مفتی جاوید اختر کڈرو،مفتی راشد کمال گملا،مفتی عمران ندوی اربا،مولانا مکرم مدنی رانچی، مفتی محمود الحسن قاسمی گملا خطاب فرمائیںگے۔جس کی حمایت حاجی اختر کڈرو،قاری مناطر،زیر نگرانی حاجی عبدالرئوف، مناظر، محمد صابر، محمد نور حسن، یاور ،محمد عارف۔جلسہ کی شروعات قاری غلام سرور ،قاری ندیم کے تلاوت قرآن پاک ہوگی۔نعت خوان میں قاری فیصل جمالی بوکاروی،قاری سلطان ارقم رانچوی کریںگے۔حافظ محمد شمیم اختر ناظم مکتب رشیدالعلوم کڈرو نے کہاکہ اجلاس عام کی تیاری لگ بھگ پوری کرلی گئی ہے۔
