All India News

مدینہ ٹراویلس کے یوٹیوب چینل کا افتتاح

Share the post

مدینہ ٹراویلس حج و عمرہ سروس فراہم کرنے کا بہترین ادارہ ہے، جو بالکل کم خرچ میں بہترین سہولیات کے ساتھ زیارت حرمین شریفین کی سعادت حاصل کرواتے ہیں، اس ٹراویلس نے اپنی خدمات اور بہترین سروس کے ذریعے بہت ہی کم وقت میں عوام و خواص میں مقبولیت حاصل کی ہیں، انھوں خدمات اور اپنے کاموں کا دائرہ کو وسیع کرتے ہوئے اپنا ایک یوٹیوب چینل کا آغاز کیا ہے
جامعہ اسلامیہ دارالفلاح للبنات پہرا کے دورے پر آئے ہوئے مولانا الیاس صاحب مظاہری نے اس چینل کا افتتاح جامعہ کے مہتمم و شیخ الحدیث جناب مفتی غلام رسول صاحب قاسمی دامت برکاتہم کے ہاتھوں سے کرایا
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ:
“مدینہ ٹراویلس نہ صرف حجاج و معتمرین کی بہترین خدمت انجام دے رہا ہے بلکہ اب اس چینل کے ذریعے عوام کو حج و عمرہ سے متعلق صحیح معلومات، رہنمائی اور تربیت بھی فراہم کرے گا، جو یقیناً ایک قابلِ ستائش قدم ہے۔”

اس موقع پر موجود جناب مفتی مجاہد صاحب و جناب قاری سجاد صاحب نے مدینہ ٹراویلس کی اس نئی پیش رفت کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ چینل عوامی رہنمائی، تربیتی ویڈیوز، اور زیارتِ حرمین شریفین سے متعلق مفید معلومات کے لیے وقف ہوگا۔
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس چینل کو دین کی خدمت اور امت کی رہنمائی کا مؤثر ذریعہ بنائے۔
اس چینل تک آپ. madeenatravels98 @ سرچ بار کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں۔

Leave a Response