مدرسہ فیض القرآن کا چوتھا عظیم الشان جلسۂ دستار بندی آج


رانچی : مدرسہ فیض القرآن نالہ روڈ ، ہند پیڑھی رانچی کا چوتھا عظیم الشان جلسۂ دستار بندی 17؍مئی 2025 بروز سنیچر کو ہونے جارہا ہے۔ جس میں 6حفاظ کرام اور تین حافظہ کی دستار بندی ہوگی ۔ جس کی صدارت حضرت مولانا محمد اصغر مصباحی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماجھارکھنڈ اور مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد زاہد صاحب قاسمی بڑبل اڈیشہ اور شاعر اسلام جناب فاروق دلکش مئوناتھ بھنجن کے ساتھ ساتھ مولانا سفیان حیدر رانچوی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ ان کے علاوہ مقامی علمائے کرام ، ائمہ و خطبا حضرات کی بھی شرکت ہو گی۔ تالی قرآن حضرت قاری صہیب احمد کے تلاوت قران پاک سے جلسے کا آغاز ہوگا۔ امارت شرعیہ رانچی کے قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی کا پر مغز خطاب ہوگا۔ مذکورہ جانکاری مدرسہ کے مہتمم حافظ محمد حذیفہ صاحب سابق امام مسجد انبیاء نے دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ دستار بندی مسجد انبیاء چوک نالا روڈ ہندپیڑھی رانچی میں ہوگی۔ آپ تمام لوگوں سے شرکت کی درخواست ہے۔

