مدرسہ صوت القرآن چھوٹا تالاب نظام نگر ہندپڑھی رانچی جھارکھنڈ میں 26 جنوری جشن یوم جمہوریہ
مدرسہ صوت القرآن چھوٹا تالاب نظام نگر ہندپڑھی رانچی جھارکھنڈ میں 26 جنوری جشن یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر پرنسپل حافظ محمد جہانگیر حسینی کی قیادت میں بروز اتوار کو مہمان خصوصی کے طور پر اقلیتی کمیشن کے نائب چئیرمین جناب محمد شمشیر عالم صاحب کے ہاتھوں سے مدرسہ کے احاطہ میں پرچم کشائی کی گئی پرچم کشائی کے بعد تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا 26 جنوری ہندوستان کے لیے ایک عظیم تہوار ہے ہندوستان آزاد ہونے کے بعد 26 جنوری کے ہی دن سنودھان ہندوستان میں لاگو کیا گیا تھا اسی دن سنودھان پاس کیا گیا تھا اسی سنودھان کے تحت پورا ہندوستان میں قانون کا راج چلتا ہے ساتھ ہی ساتھ محمد شمشیر عالم نے اپنا پورا تعاون مدرسے کو دینے کا یقین دلایا اور لوگوں سے بھی اپیل کی مدرسے کے حق میں تعاون کرنے کے لیے اور یہ بھی کہا کہ ہم سے جہاں تک ہو سکے گا ہم گورنمنٹ سے مدرسے کو تعاون دلوائیں گے اور مدرسہ ہذا کا معائنہ بھی کی اور مدرسہ کے طلباء اور مدرسہ کی تعلیم کو دیکھ کر خوشی کا اظہارکیا اور تمام لوگوں کے درمیان مٹھائیاں بھی تقسیم کیاگیا
پروگرام میں شامل صدر مدرسہ ہذا محمد زاہدصاحب. مدرس ونائب مہتمم مدرسہ ہذا قاری ابوالکلام .مسجد قاسم کے امام حافظ منتصر. حافظ منور حسین. حافظ مختار. حافظ فہیم. حافظ اقبال. حافظ نہال. حافظ عبدالصمد. حافظ محمد صدام .حافظ محمد سعود. قاری اقبال .حافظ مکرم حیات. چئیرمین ڈی آرڈی فائونڈیشن جناب شمشیر راہی صاحب. انورعرف( انو.) خالدعرف (بیجو.) عبدالرحمن .آفتاب. ببلو. موبس۔