All India NewsBlogfashionhealthNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

فاطمہ اکیڈمی(گرلس اینڈ بوائز)رانچی میں پائے مفت داخلہ

Share the post

عادل رشید
رانچی:فاطمہ اکیڈمی(گرلس اینڈ بوائز)اٹکی رانچی نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔اس فیصلے سے ان طلبہ کو فائدہ پہونچے گا جو پڑھائی کرنا چاہتے ہیں۔ ان گارجین کو فائدہ پہونچے گا جو پیسہ نہ رہنے کی وجہ سے اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا پارہے ہیں۔ایسے طلبہ اور گارجین کو دھیان میں رکھتے ہوئے فاطمہ اکیڈمی نے بڑا اعلان کیا ہے۔فاطمہ اکیڈمی کی پرنسپل تبسم فاطمہ نے آج ایک بیان اور لیٹر جا ری کر کہاکہ پیغمبرمحمدﷺ کے ولادت باسعادت موقع پر فاطمہ اکیڈرمی(گرلس اینڈ بوائز)اٹکی رانچی نے ہر سال کی طرح امسال بھی مفت FREEداخلہ لینے کا فیصلہ لیا ہے۔صرف داخلہ فری نہیں بلکہ ماہانہ فیس میں بھی رعایت کی جائے گی۔یہ ان بچوںکو فائدہ ملےگا جو پڑھنا چاہتے ہیں۔جن کے گارجین مالی طور پر کمزور ہیں۔ایسے بچوں کو فائدہ پہونچانے کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔فائدہ حاصل کرنے کے لئے آپ جس علاقہ،جس ضلع،جس بلاک میں ہیں وہاں کے انجمن،وہاںکے پنچایت سے ایک تصدیق نامہ،جس میں صدر و سکریٹری کا دستخط لازمی ہے۔لیکر فاطمہ اکیڈمی پہونچے،آپ کا داخلہ بالکل فری مفت لیا جائے گا۔نوٹ اس کا فائدہ انہیں طلبہ و گارجین کو ملے گا جو 2ستمبرسے6ستمبر 2025 کے بیچ اپنا داخلہ لیںگے۔اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی جانکاری کیلئے 9431361714پر رابطہ کریں۔

Leave a Response