عمرہ زائرین حادثے پراشرف خان چنو خان نے گہرے رنج و غم کا کیا اظہار


رانچی:سعودی عرب میں سڑک حادثہ میں45 ہندوستانیو ں کی موت ہو گئی۔مکہ سے مدینہ جاتے وقت ان کی بس ڈیزل ٹینکر گاری سےٹکراگئی۔ عمرہ زائرین کے بس حادثے پرجھارکھنڈ کے مقبول سماجی کارکن پٹھان تنظیم کے سرپرست ودرجنوں ادارہ کے سرپرست اشرف خان چنو خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اشرف خان چنو نے اس حادثے پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مدینہ کے قریب ہونے والے اس دردناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ اس حادثے میں اب تک45عمرہ زائرین جاں بحق ہوئے ہیں۔ جن میں سے اکثر کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ اس مشکل گھڑی میں ہماری دلی تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ اللہ تعالیٰ سوگوار اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس غم کو برداشت کرنے کی ہمت دے ۔متوفی میں 17 مرد،18 خواتین اور 10 بجے شامل ہیں۔حادثہ میں صرف ایک شخص زندہ بچا ہے۔ اس کی پہچان محمد عبدل شعیب کے طور پر کیاگیا ہے۔شعیب ڈرائیور کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔حیدرآباد پولس کے مطابق 9نومبر کو 54 لوگ حیدر آباد سے عمرہ پر گئے تھے۔23 نومبر کو واپسی تھا۔ان میں سے چار لوگ اتوار کو کار سے مدینہ گئے تھے اور وہیں رک گئے۔بس میں46 لوگ سوار تھے۔








