All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

رمضان حصول تقوی کا ذریعہ

Share the post

رانچی:رمضان المبارک حصول تقوی کا ذریعہ ہے۔ اللہ نے قرآن پاک میں فرمایا اے ایمان والوں تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لو گوں پر فرض کیے گئے تھے۔ تاکہ تم متقی بن جاؤ ۔یہاں پر اللہ تعالی نے رمضان المبارک کو حصول تقوی کا ذریعہ بتایا۔دوسری جگہ اللہ نے فرمایا کہ میں انے انسانوں اور جناتوں کو محض اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تقویٰ بغیر عبادت وپرہیزگاری کے ممکن نہیں۔چونکہ زندگی کا مقصد عبادت اور روزہ کا مقصد تقوی ہے۔دونوں ایک دوسرے سے ملے جلے ہیں۔لہذا ہمیں رمضان میں خوب خوب عبادت کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کی بندگی کرنی چاہئے اور اپنے آپ کو گناہوں اور برائیوں سے بچانا چاہیے۔جس طرح مرض کیلئے دوا کے ساتھ پرہیز کرنا ضروری ہے،اسی طرح تقوی کیلئے عبادت کے ساتھ پرہیزضروری ہے۔
مفتی ابودائودقاسمی،معاون قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ کربلا ٹینک روڈ رانچی جھارکھنڈ

Leave a Response