دھنوار میں جے ایم ایم کی جیت ہوئی تو تعلیم کا مرکز بنائیں گے: نظام الدین انصاری


عثمانیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کھوری مہوا میں تعلیم بیداری کانفرنس کا انعقاد
رانچی /کھوری مہوا: دھنوار بلاک حلقہ کے کھوری مہوا میں پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی فروغ تعلیم کے مقصد سے سنیچر کو عثمانیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کھوری مہوا کے زیراہتمام تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں راجیہ سبھا ایم پی سرفراز احمد اور دھنوار کے سابق ایم ایل اے نظام الدین انصاری بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ اس دوران پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ دھنوار کو تعلیمی میدان میں نظر انداز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی وجہ سے اب بھی پسماندہ ہے۔ لیکن عثمانیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے مسلسل تعلیمی اقدامات کئے جارہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے۔ وہیں نظام الدین انصاری نے کہا کہ میرے دور میں ہم نے دھنوار اسمبلی حلقہ میں ہمہ جہت ترقی کی بنیاد رکھی، لیکن میرے بعد کسی بھی سیاسی پارٹی کے لوگوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔ کہا کہ دوبارہ موقع ملا تو اسے تعلیم کا مرکز بنائیں گے۔ عثمانیہ ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیرمین مولانا الیاس مظاہری نے کہا کہ عثمانیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ نے نہ صرف تعلیم کے فروغ کے لیے کام کیا بلکہ غریب اور بے

سہارا لوگوں کو ہر شعبے میں مدد فراہم کرنے کا کام کیا۔ بتایا کہ کورونا کے دور میں انہوں نے لوگوں کو اناج فراہم کر کے فوائد پہنچانے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ عثمانیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ مستقبل میں بھی علاقے کے لوگوں کے لیے کام کرتا رہے گا۔ پروگرام سے قبل عثمانیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے کارکنان اور جے یو اے پبلک اسکول کے طلباء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔ جبکہ پروگرام کی صدارت جھارکھنڈ امیر شریعت حضرت مولانا مفتی نذر توحید آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن نے کی، جب کہ پروگرام میں حضرت مولانا نسیم انور ندوی فاطمہ ایجوکیشنل ٹرسٹ اٹکی رانچی کے چیئرمین، ضلع پریشد عمران عالم، بیس سوتری صدر شفیق انصاری سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

