All India NewsBlogfashionhealthJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

دارالعلوم اسلام نگرمیں انعامی سیرت کوئیز اور بزم خطابت کا انعقاد

Share the post

آج بتاریخ 7 ستمبر 2025 بروز اتوار کو دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی میں دو دنوں سے جاری تقریر و خطابت اور سیرت النبی کوئیز کا پروگرام مکمل ہوا۔
دارالعلوم اسلام نگر( جاڑی بناپیڑھی رانچی) جھارکھنڈ کا معروف و مشہور ادارہ ہے ۔ جو تقریبا 65 سالوں سے علمی خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہاں پر طلباء کی علمی، ، فکری، تہذیبی ، تربیتی اور اخلاقی معیار کو بلند کرنے اور ان‌ میں ہمہ جہت ترقی کے لئے درسیات کے ساتھ ساتھ مختلف عنوانات کے تحت ثقافتی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔


گذشتہ سالوں میں دارالعلوم اسلام نگر سے ثانوی تعلیم مکمل کرکے دارالعلوم ندوۃ العلماء جانے والے أبناء قدیم (old boys) نے یہاں پر مولانا ضیاء الہدی اصلاحی ناظم دارالعلوم و جامعۃ المسلمات اسلام‌نگر کی سرپرستی اور جناب مولانا جمشید عالم صاحب ندوی (صدر مدرس دارالعلوم اسلام نگر ) کی صدارت میں بزم خطابت اور سیرت النبی کوئیز کا انعامی مقابلہ منعقد کیا ۔ تقریر و خطابت کا پروگرام 6 ستمبر کو منعقد ہوا جس میں عربی درجات کے تقریباً 75 طلباء نے شرکت کی، جبکہ سیرت النبی کوئیز کا پروگرام 7 ستمبر کو منعقد ہوا جس میں ابتدائی درجات کے تقریباً 80 طلباء نے شرکت کی ۔
6 ستمبر کو ہونے والے بزم‌خطابت میں دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے استاد تفسیر ، ناظم شعبۂ تعمیر و ترقی جناب مولانا فخر الحسن صاحب ندوی، مدرسہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ لکھنؤ کے معاون ناظم مولانا داؤد صاحب ندوی، دارالعلوم ندوۃ العلماء کے سابق استاذ دارالعلوم اسلام نگر کے معتمد تعلیم، جامعہ ام سلمہ دھنباد کے ناظم و بانی مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی، مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سیکریٹری جناب مولانا طلحہ ندوی اور کلیۃ البنات پرہے بات کے استاذ حدیث مولانا خورشید عالم ندوی نے اس پر گرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، اور انہوں نے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام طلباء کو مبارکباد پیش کیا اور انہیں اپنی نصیحتوں سے نوازا۔
اسی طرح 7 ستمبر کو ہونے والے سیرت النبی کوئیز پروگرام میں جناب مولانا عبد السبحان صاحب ندوی، مولانا شرف الحق صاحب ندوی سکریٹری مدرسہ ھذا اور علاقہ کے دیگر علماء کرام اور گارجین حضرات نے شرکت کی، مقابلۂ خطابت میں طبقہ علیا سے محمد وصی جوہر، محمد اویس کلام اور محمد ساحل، طبقۂ سفلی سے محمد مسرور عالم، محمد تجمل اور محمد حماد اور سیرت النبی کوئیز میں محمد عظمت اللہ، محمد مشرف اور محمد معظم نے بالترتیب اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن لانے والے اور شرکت کرنے والے تمام طلباء کو حوصلہ افزائی کے لئے أبناء قدیم دارالعلوم اسلام نگر نے انعامات سے نوازا ، اس موقع پر دارالعلوم کے اساتذہ ، علاقے کے علماء ، مہمانان اور گارجین حضرات موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت کا فریضۂ محمد دانش کامران( صدر جمعیت أبناء قدیم ) نے انجام دیا۔ اخیر میں جناب مولانا عبد السبحان صاحب ندوی کی دعاء پر اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

Leave a Response