All India News

خدمتِ خلق کو سیاسی اور مادی فوائد کے حصول کا ذریعہ نہ بنائیں

Share the post

مولانا سید اسجد مدنی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند کا جمعیۃ علماء کوڈرما کے ورکرس سے ولولہ انگیز خطاب

کوڈرما 26 ستمبر
آج جامع مسجد جھلپو کوڈرما میں جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما کے زیرِ اہتمام تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید اسجد مدنی نے ضلعی جمعیۃ کے ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ پورے ضلع میں زیادہ سے زیادہ حقیقی ممبر سازی کریں، اور مقامی جمعیتوں کو تشکیل دیں، مولانا مدنی نے کہا کہ اصل جمعیۃ آپ ہیں، اکائیوں اور یونٹوں سے ہی ضلعی، صوبائی اور مرکزی جمعیۃ مضبوط و مستحکم ہوتی ہیں۔
مولانا مدنی کارکنان وممبران سے کہا کہ آپ کی آواز میں اسی وقت قوت پیدا ہوسکتی ہے، جب آپ کے پاس افرادی قوت ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء کے پلیٹ فارم سے جو بھی خدمات انجام دیں، اخلاص و للہیت اور استقامت کے جذبہ کے ساتھ انجام دیں، ہمارے اسلاف و اکابر کی یہی شان تھی۔


مولانا مدنی نے خدمتِ خلق کو سنتِ نبوی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے کہا کہ خدمتِ خلق اسلام کا نمایاں وصف ہے، اور جمعیۃ علماء کی یہی ںنیاد ہے۔
نائب صدر جمعیۃ علماء ہند نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے دی جانے والی ملکی وملی خدمات خدمتِ خلق کی بہترین مثال ہیں، اس موقع پر نائب صدر جمعیۃ علماء ہند نے جمعیۃ علماء ہند کی خدمات کی متعدد جہات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک و ملت کو جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوا، جمعیۃ علماء ہند اور اس کے خدام کمربستہ ہیں، مولانا مدنی نے کہا کہ حضرت مولانا سید ارشد مدنی ان ہی اسلاف و اکابر کے سلسۃ الذہب ہیں۔


صوبائی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ جناب مفتی محمد شہاب الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی کارکردگی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سوا دوسال سے جمعیۃ علماء ہند میدانِ عمل میں ہے، اور آج بھی اسی جرأت واستقامت، اخلاص اور بصیرت کے ساتھ ملی خدمات میں سرگرمِ عمل ہے، مفتی صاحب نے کہا کہ پورے صوبہ میں تربیتی اجلاس کا سلسلہ جاری ہے، تاکہ کارکنان کو مزید حوصلہ ملے، اور دستورِ اساسی جمعیۃ علماء ہند کے اصول و ضوابط کےمطابق مقامی اور ضلعی جمعیتیں کام کریں۔
مولانا محمد اکرم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ نے اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جناب مفتی محمد شہاب الدین قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے قیام و استحکام اور اس کی توسیع کے سلسلہ جس اخلاص و لگن اور جہدِ مسلسل کے ساتھ کام کیا وہ بھی صوبائ جمعیۃ کی ایک شاندار اور روشن تاریخ ہے، مولانا اکرم قاسمی نے اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کی متعدد ملی خدمات کو بھی تفصیل سے بیان کیا۔


جناب مولانا قمر الدین مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما نے وقیع خطبۂ استقبالیہ پیش کیا،مفتی محمد شعیب قاسمی استاذِ حدیث مدرسہ رشیدالعلوم چترا نے اصلاح معاشرہ کے عنوان پر خطاب کیا۔
واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما کی دعوت پر تربیتی اجلاس میں تقریبا چار سو کارکنان، مقامی جمعیتوں کے زمہ داران شریک اجلاس رہے، اجلاس کی صدارت جناب مولانا قمر الدین مظاہری نے کی، نظامت کے فرائض مفتی منیر الدین قاسمی ناظم اصلاحِ معاشرہ جمعیۃ علماء کوڈرما نے انجام دیے۔
مفتی مجاہد الاسلام قاسمی امام وخطیب جامع مسجد جھلپو کی تلاوتِ قرآن مجید سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا، قاری کلیم نے نعتِ پاک سنائی، ئافظ ضیاء اللہ نے ترانۂ جمعیۃ پیش کیا۔
مولانا حافظ محبوب عالم مظاہری جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما نے کلماتِ امتنان وتشکر پیش کیے۔
شرکاءِ اجلاس میں مولانا سلیم جاوید قاسمی سرپرست جمعیۃ علماء کوڈرما، حافظ مقصود عالم خازن جمعیۃ علماء کوڈرما، جناب حافظ حفیظ اللہ نائب صدر جمعیۃ علماء کوڈرما، مولانا عبدالرؤف قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء کوڈرما، مولانا سیف اللہ نعمانی نائب صدر جمعیۃ علماء کوڈرما، مفتی نسیم الدین قاسمی قاضی شریعت کوڈرما، مولانا سرفراز مظاہری سیکریٹری جمعیۃ علماء کوڈرما، مولانا عقیل احمد سیکریٹری جمعیۃ علماء کوڈرما مولانا اختر حسین قاسمی ناظم شعبۂ نشرو اشاعت جمعیۃ علماء کوڈرما، مولانا سلمان قاسمی پریس سیکریٹری جمعیۃ علماء کوڈرما، مولانا شہاب الدین مظاہری میڈیا انچارج جمعیۃ علماء کوڈرما، جناب قاری توحید عالم، ڈاکٹر نظام قاسمی کوڈرما خصوصیت کے ساتھ قابلِ ذکر ہیں۔
نائب صدر جمعیۃ علماء ہند کی رقت آمیز دعاؤں پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

Leave a Response