حضرت مولانا اختر حسین صاحب مظاہری کا انتقال علم کاناقابل تلافی نقصان ہے


مدرسہ صوت القرآن میں تعزیتی نشست میں علماء کرام کا خراج عقیدت
موئرخہ 28مئی 2025.بروز بدھ بعد نماز مغرب مدرسہ صوت ا لقرآن چھوٹا تالاب نظام نگر ہندپڑھی رانچی جھارکھنڈ میں حضرت مولانا اختر حسین صاحب مظاہری کے ایصال ثواب کے لیے ایک دعائیہ نشست منعقد کی گئی جس میں شہر کے علماء کرام نے شرکت کی اور مدرسہ کے طلباء و اساتذہ نے مولانا صاحب مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعائیں کی گئی اس موقع پر بطور مہمان خصوصی جناب مولانا قاری انصار اللہ صاحب قاسمی خطیب مدینہ مسجد وہ شہر قاضی رانچی نے. حضرت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت صوبئہ جھارکھنڈ کے مشہور و معروف ادارہ مدرسہ عالیہ عربیہ پترا ٹولی کا نکے رانچی جھارکھنڈ کے مہتمم تھے

حضرت کی پوری زندگی دینی خدمت کے لیے وقف تھی ان کی زندگی انمول تھی ان کا مسکراتا ہوا چہرہ ہزاروں پریشانیوں کا مقابلہ اپنی ایک مسکراہٹ سے کر لیا کرتے تھے اللہ نے علمی لیاقت بھی وافرمقدار میں عطا فرمایا تھا لیکن افسوس کہ وہ آج ہمارے درمیان میں نہیں رہے مولانا اختر حسین مظاہری صاحب کا انتقال علم کے میدان میں ناقابل تلافی نقصان ہے اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب عطا فرمائے آمین
اس پروگرام میں حضرت مولانا عبد السمیع صاحب امام ڈاکٹر فتح اللہ مسجد وہ شہر قاضی رانچی نے بھی اپنی تائثرات بیان کیے .حافظ و قاری ابو الکلام امام چھوٹی مسجد شہر قاضی رانچی نے بھی ان کی تعزیت میں اپنے تائثرات بیان کیے.
اس کے بعد جناب مولانا عبد السمیع صاحب کے ذریعہ دعادء کرائی گئی اور پروگرام اختتام پذیر ہوا
پروگرام میں مدرسہ صوت القُرآن کے ناظم جناب حافظ وقاری محمد جہانگیر حسینی صاحب. جے ایم ایم کے نیتاجناب فریدخان صاحب. صدر مدرسہ ہذا جناب زاہد صاحب .نائب ناظم ومدرس مدرسہ ہذا قاری محمد ابوالکلام. مدرس مدرسہ ہذا حافظ محمد مطلوب. جناب محمد ارشد صاحب رانچی کالج.جناب انورصاحب.جناب قاری محمد منور صاحب امام مسجد قاسم. جناب قاری محمد منتصر صاحب نائب امام مسجد قاسم .جناب حاجی معظم صاحب.جناب حافظ محمد طاہر صاحب.جناب خالد عرف بیجو صاحب .جناب نعمان صاحب . جناب کلیم صاحب . حافظ محمد اکبر صاحب. کے علاوہ کافی تعداد میں مقامی حضرات اور مدرسہ کے طلباء موجود تھے۔
