All India NewsfashionhealthJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

حکومت جھارکھنڈ نے مسلم اقلیت کی لنچنگ کا نیاریکارڈ بنا لیا ہے ۔مولانا غلام رسول بلیاوی.

Share the post

موب لنچنگ میں مارے گئے ہوکا رو کے عبدالکلام کے اہل خانہ سے ملنے ادارہ شرعیہ کا وفد بلیاوی کی قیادت میں کڈروکھٹاپہونچا، کہا یہ حادثہ سازش کا ایک حصہ۔

پینک نارائن پور/ رانچی ۔

گذشته ۸ مئی ۲۰۲۵ کو جھارکھنڈ ضلع بوکاروتھانہ پینک نارائن پور کے کڈروکھٹا کے رہنے والے 27 سالہ عبد الکلام کو اسی گاؤں کے رہنے والے مورم مانجھی ، سکھلال ، پردیپ ، مہیندر، چھوٹے لال مرمر کے دونوں بیٹے ، پنودر کا دونوں بیٹا، رام جی مرمو کا بیٹا ، انیتادیوی، مہابیراور دیگر لوگوں نےایک بے بنیاد بہانہ بنا کر لنچنگ کیا اور پیٹ پیٹ کر بہیمانہ قتل کر دیا تھا جس کی وجہ سے مقتول کے اہل خانہ اور پورے محلہ کے مسلمان خوف ودہشت کے ماحول میں ہیں اس حادثہ نے جھارکھنڈ کے مسلمانوں کو جھک جھورکررکھ دیا ہے۔ آج مورخہ 13 مئی 2025کو لنچنگ کے شکار عبدالکلام کے اہل خانہ سے ملنے اور احوال واقعی کا جائزہ لینے مرکزی ادارہ شرعیہ کے نیشنل صدر حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی سابق ممبر آف پارلیامنٹ پینک نارائن پور تھانہ کے کڈروکھٹا پہونچے حالات کا جائزہ لیا،مقتول کی والدہ اور دیگر اہل خانہ و اہل محلہ نیز نارائن پور پینک تھانہ کے اہلکاروں سے ملے، مقتول کی والدہ، چچا اور اہل خانہ نے ملت کے اس عظیم رہنما علامہ غلام رسول بلیاوی کو رو رو کر پورا داستان غم والم سنا یا، علامہ موصوف کی آنکھیں سن کر بھرا گئیں جذبات کوقابو میں کیا ،اہل خانہ کو تلقین صبر کیا اور پوری طاقت کے ساتھ انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ۔۔
مولانا غلام رسول بلیاوی نے دورے کے دوران اہل محلہ اور صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لنچنگ کا یہ واقعہ سخت قابل مذمت ہے، اس حادثہ سے پورا ملک شرمسار ہے۔علامہ بلیاوی نے فرمایاکہ جھارکھنڈمیں اب تک چاردرجن سے زائدمسلم اقلیت کے لوگوں کو یہاں کے غنڈے، حکومت کے پالے ہوئے دلالوں نے لچنگ کر موت کے گھاٹ اتاردیااور اب تک نہ قاتل مجرموں کے خلاف سخت کارروائی ہوئی اور نہ ہی مقتولین کے ورثہ کو انصاف ملا، انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوس اور شرم کی بات ہے کہ حکومت جھارکھنڈ مسلم اقلیت کی لنچنگ کانیاریکارڈ بنالیاہے جس سے اب یہ بات واضح ہورہی ہے کے راجہ کی پشت پناہی میں ایک سازش کے تحت مظلوم مسلمانوں کی لنچنگ کرائی جارہی ہے۔
ادارہ شرعیہ کے وفد کے سربراہ علامہ بلیاوی نے احوال واقعی جان کراور کاغذات دیکھ کر افسوس وغصہ کااظہار کیاکہ حکومت کے اشارے پر پولس نے اب تک لنچنگ اور قتل کے سخت دفعات نہیں لگائے اور صرف براے نام وہ بھی عوام کی مددسے دو مجرموں کو گرفتار کر کے پولس سوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جھارکھنڈ میں مسلمانوں کی ہو رہی لنچنگ کے خلاف قانونی لڑائی کے ساتھ ساتھ سڑک کا راستہ اختیارکرنا ہوگا۔
مولاناغلام رسول بلیاوی سابق ممبرآف پارلیامنٹ کو اہل محلہ نے بتایاکہ ظالموں نے عبد الکلام کو دوڑا دوڑا کے پیٹا پھر ہاتھ پر باندھے اور لاٹھی ڈنڈے ، دھاردارہتھیار سے جسم کو چھلنی کیا پتھروں سے منہ، آنکھ، سرکو کچل دیا، ہاتھ پیر توڑے جسم کے ایک ایک حصہ کو مار مار کے چور چور کر دیا اسطرح بے دردی سے درندےقاتلوں نے عبدالکلام کی لنچنگ کر دی ، مولانا غلام رسول بلیاوی نے جھارکھنڈ کی ہیمنت حکومت سے کہا ہے کہ وہ امروز فردا میں اس سنگین معاملہ پر سخت نوٹس لیں اور تمام مجرموں کی گرفتاری کے ساتھ سخت دفعات، این ایس اے، دنگا ایکٹ اور غداری ایکٹ لگوا کر مجرموں کو سزا دلائیں اور اہل خانہ کو سیکورٹی بلکہ محلہ کے سبھی مسلمانوں کی سیکوریٹی کو یقینی بنائیں انہوں نے ہیمنت حکومت سے کہاکہ عبدالکلام کے وارثین کو 50 پچاس لاکھ روپئے پختہ مکان، ایک فرد کو سرکاری ملازمت دینے کو فی الفور یقینی بنائے ، علامہ بلیاوی کے ساتھ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم نشرواشاعت مولاناعبدالمبین رضوی ، ترجمان قاری مشتاق محشر، قاضی شریعت مفتی محمد جمیل احمد مصباحی ، مولانا انظار احمد،محمود عالم ودیگر شامل تھے۔

Leave a Response