All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

حج تربیتی کیمپ میں قاضی شریعت مفتی محمد انور قاسمی نے حج کے لوازمات و ضروریات پر بڑی تفصیلی گفتگو کی

Share the post

مورخہ 16/04/2025 کو جھارکھنڈ ریاستی حج کمیٹی، رانچی کی طرف سے حج ہاؤس کڈرو رانچی میں عازمینِ حج کے لئے عظیم الشان حج تربیتی کیمپ کا انعقاد ہوا جو دس بجے سے چار بجے تک چلا
اس کیمپ میں خصوصی ٹرینر کی حیثیت سے دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی کے قاضی شریعت مفتی محمد انور قاسمی نے حج اور عمرہ کے ارکان، اس کے ادائیگی کی تفصیل و ترتیب ، سفر حج کے لوازمات و ضروریات وغیرہ امور پر بڑی تفصیلی گفتگو کی

نیز انہوں نے اس پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری بھی بڑی خوبصورتی کے ساتھ انجام دیا
اس پروگرام میں حکومت جھارکھنڈ کے دو وزراء جناب حفیظ الحسن صاحب اور جناب ڈاکٹر عرفان انصاری صاحب بھی شریک ہوئے اور دونوں نے اظہار خیال بھی کیا


عازمین حج مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مستفید ہوئے

Leave a Response