جناب حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب قاسمی مدظلہ العالی نائب صدر جمیعت علماء صوبہ جھارکھنڈ و بانی و مہتمم دارالعلوم ڈھاکہ ضلع دمکا


تعلیمی و اقتصادی پسماندہ علاقہ سنتھال پرگنہ کے ضلع دمکا بلاک شکاری پاڑہ کا مشہور و معروف موضع ڈھاکہ 1972 میں پیدائش ہوئی گھرانہ جہالت و بے دینی کی وجہ سے بدعت و خرافات میں مبتلا تھا لیکن چونکہ مشیت ایزدی تھی کہ ایسے ہی ویران علاقے اور بے دینی کے ماحول سے ایک ایسے باہمت ثابت قدم مرد مجاہد نکلے جو نہ صرف اپنے گھر و خاندان کو راہ راست پر لائے بلکہ علاقے میں دینی تعلیم کا روشن مینارہ قائم کرے جس سے ہمہ جہت منور و روشن ہو چنانچہ اپنی ابتدائی تعلیم علاقے ہی میں مکمل کر کے عربی و فارسی کی اعلی تعلیم کے لیے اتر پردیش کے مشہور دینی درسگاہوں سے خوشہ چیں ہو کر بالاخر ازہر الہند دارالعلوم دیوبند سے 1990 میں سند فراغت حاصل کی زمانۂ طالب علمی ہی سے جمیعت علمائے ہند اور ان کے سرپرستان سے کافی لگاؤ تھا خصوصاََ فدائے ملت رحمت اللہ علیہ سے خاص تعلق تھا فراغت کے بعد جہاں تعلیمی میدان میں قدم رکھا اور علاقے کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے اکابرین کی دعا و مشورہ سے دارالعلوم ڈھاکہ کی داغ بیل ڈال کر مخلصانہ خدمات انجام دینے لگے وہیں جمعیت علمائے ہند کے صوبائی وضلعی عہدوں پر فائز ہو کر گراں قدر خدمات انجام دیے انہی کی مرہون و منت سے علاقہ دمکا میں جمعیت علماء کا تعارف ہوا 1997 سے ہی باضابطہ منسلک ہو کر خدمت انجام دینے لگے اور جب 2009 میں جمعیت علماء صوبہ جھارکھنڈ کی تشکیل ہوئی تو علاقہ سنتھال پرگنہ کی نمائندگی کرنے کے لیے حضرت والا کا نام بھی نائبین صدور میں شامل کر لیا گیا الحمدللہ حالیہ انتخاب میں بھی جناب والا موصوف کو ضلعی صدر کے ساتھ ساتھ صوبائی نائب صدر سے بھی مشرف کیے گئے جمعیت علماء کے پلیٹ فارم سے ہی انہوں نے جہاں رفاہی و سماجی خدمات انجام دیے اور دے رہے ہیں وہیں مکاتب کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے الحمدللہ حضرت کی محنت و کوشش سے 35 مکاتب دینیہ اس علاقے میں چل رہے ہیں چنانچہ مکاتب دینیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اکابرین جمعیت علماء نے دینی تعلیمی بورڈ کا صوبائی صدر بھی منتخب فرمایا۔ نیز رابطہ مدارس عربیہ صوبہ جھارکھنڈ کے نائب سکریٹری کے عہدے پر بھی فائز ہیں اللہ تعالی حضرت موصوف کی علمی و دینی خدمات کو قبول فرمائے اور اخلاص و للہیت عنایت فرما کر شرف قبولیت سے نوازیں آمین ثم آمین یارب العالمین
از 🖊️ ….محمد رفیق عالم القاسمی خادم مدرسہ دارالعلوم ڈھاکہ و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع دمکا جھارکھنڈ
