جمعیۃ علماء ضلع دھنبادکا انتخاب بحسن و خوبی مکمل


مولانااسحاق صدر اورمفتی سیف اللہ جنرل سکریٹری منتخب
رانچی/دھنباد:جمعیۃ علماء ہند کی تحریک اور جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی نگرانی میں آج بعد نمازِ مغرب جامع مسجد آسن بنی گوبند پور دھنبادمیں جمعیۃ علماء ضلع دھنبادکے نئے عہدے داران کا انتخاب نہایت خوشگوار اور پرامن ماحول میں عمل میں آیا۔انتخابی اجلاس کی صدارت جمعیۃ علماء دھنباد کے صدر حضرت مولانا اسحاق قاسمی دامت برکاتہم نے فرمائی۔ اس موقع پر ضلع بھر کے اکابر علماء، خطباء، ائمہ کرام اور جمعیۃ کے فعال ارکان، ارکان منتظمہ کی کثیر تعداد شریک رہی، جنہوں نے اتحاد و اتفاق کی فضاء میں انتخابی کارروائی کو مکمل کیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر حضرت مولانا اسحاق قاسمی کو صدر اور حضرت مولانا مفتی محمد سیف اللہ قاسمی کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔ اسی طرح خازن کے منصب کے لیے علاقے کے معروف و ممتاز سماجی خدمت گار جناب الحاج شوکت علی صاحب کے نام پر تمام ارکان نے اتفاق کیا۔ نیز نائبین صدور اور نائبین سکریٹری کا انتخاب بھی عمل میں آیا ۔نایب صدر میں مفتی وصی احمد قاسمی، مولانا طاہر حسین المظاہری، مولانا نورالحسن قاسمی،نائب سکریٹری میں مفتی سمیع اختر قاسمی،مولانا شمیم اختر قاسمی،مولانا تسلیم الدین قاسمی،مفتی منیر قاسمی کو منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے مشاہدین کی حیثیت سے جنرل سکریٹری حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اصغر مصباحی اور خازن الحاج شاہ عمیر، حضرت مفتی قمر عالم قاسمی سابق جنرل سکریٹری نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں جمعیۃ علماء ضلع رانچی کے رکن عاملہ حافظ محمد عارف، اور معروف پریس رپورٹر عادل رشید نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔انتخابی اجلاس کے اختتام پر دعا و کلماتِ خیر کے ساتھ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جمعیۃ علماء ضلع دھنباد اپنے اسلاف کی روشن روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملت کی دینی، سماجی اور ملی ضرورتوں کو پورا کرنے میں ہمیشہ سرگرمِ عمل رہے گی۔ اس موقع پر غیاث الدن مکھیا،حافظ مشتاق، مولانا آفتاب عالم، غیاث الدین، محمد عمران انصاری، محمد شہنواز انصاری، مولانا دائود،مفتی ثنا ء اللہ،مولانا نظام الدین،ماسٹر عبدالسبحان،مولانا ضیاء الحق،مفتی طارق سمیت کئی لوگ موجود تھے۔
