All India NewsBlogfashionhealthJharkhand News

جمعیۃ علماء ضلعلاتیہار کا انتخاب بحسن و خوبی مکمل

Share the post

مولاناضیاء اللہ صدر اور مولاناعبدالواجد جنرل سکریٹری منتخب

رانچی/بالوماتھ:جمعیۃ علماء ہند کی تحریک اور جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی نگرانی میں آج بعد نمازِمغرب جامع مسجد بالوماتھ ضلع لاتیہارکے نئے عہدے داران کا انتخاب نہایت خوشگوار اور پرامن ماحول میں عمل میں آیا۔انتخابی اجلاس کی صدارت جمعیۃ علماءضلع لاتیہار کے صدر حضرت مولانا ضیاء اللہ مظاہری نے فرمائی۔ اس موقع پر ضلع بھر کے اکابر علماء، خطباء، ائمہ کرام اور جمعیۃ کے فعال ارکان ارکان منتظمہ کی کثیر تعداد شریک رہی، جنہوں نے اتحاد و اتفاق کی فضاء میں انتخابی کارروائی کو مکمل کیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر حضرت مولانا ضیاء اللہ مظاہری کو صدراور حضرت مولانا عبدالواجد چترویدی کو جنرل سکریٹری،جناب شمس الدین کو خازن منتخب کیا گیا۔نائب صدر ڈاکٹر محمد مرشد ندوی،مولانا ابو سحمہ ندوی کو اور نائب سکریٹری مولانا آصف اقبال ندوی،مولانا اعظم حسین ندوی کو منتخب کیا گیا۔اس موقع پر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے مشاہدین کی حیثیت سےجمعیت علماء ضلع رانچی کے صدر حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی اور جمعیت علماء جھارکھنڈ کے خازن نیز رانچی ضلع جنرل سکریٹری الحاج شاہ عمیر, حضرت مولانا رضوان دانش خطیب رنگساز مسجد چرچ روڈ رانچی نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں جمعیۃ علماء ضلع رانچی کے رکن عاملہ حافظ محمد عارف بھی شامل تھے۔انتخابی اجلاس کے اختتام پر دعا و کلماتِ خیر کے ساتھ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جمعیۃ علماء ضلعلاتیہاراپنے اسلاف کی روشن روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملت کی دینی، سماجی اور ملی ضرورتوں کو پورا کرنے میں ہمیشہ سرگرمِ عمل رہے گی۔ مولانا رضوان دانش کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Leave a Response