All India NewsBlogJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے نو منتخب صدر مولانا عبد القیوم قاسمی، نائبین صدر اور خازن شاہ عمیرکو دلی مبارک باد.: مفتی محمد انور قاسمی

Share the post

(رانچی ٢٧ستمبر ٢٠٢٥ء)

مورخہ ٢٥ ستمبر ٢٠٢٥ء کو جامعہ حسینہ جامعہ نگر کڈرو رانچی، میں منعقد جمعیۃ علماء جھارکھنڈ (م) کے انتخابی اجلاس میں آئندہ سہ سالہ میقات کے لئے جناب مولانا عبد القیوم قاسمی صاحب، واضح اکثریت کے ساتھ صدر منتخب کرلئے گئے، جب کہ ضلع دمکا کے مفتی نعمت اللہ قاسمی، ضلع دھنباد کے مولانا اسحاق قاسمی، ضلع دیوگھر کے مولانا رضوان قاسمی اور ضلع سمڈیگا کے مولانا منہاج قاسمی نائبین صدر نیز رانچی کے ملی و سماجی خدمت گار شاہ عمیر صاحب بہ طور خازن بہ اتفاق رائے منتخب ہوئے

اس موقع پر دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی کے قاضی شریعت مفتی محمد انور قاسمی نے نو منتخب جملہ عہدیداران کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ذمہ داریوں کو بہ حسن و خوبی ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ نو منتخب صدر جناب مولانا عبد القیوم قاسمی صاحب علاقہ کے معروف اور کارگزار تعلیمی ادارہ دارالعلوم قاسمیہ،مدرسہ چوک، بلسوکرا ضلع رانچی کے ساتھ اس کی بنیادی اور ابتدائی دور سے منسلک ہیں ساتھ ہی ملکی و صوبائی ملی جماعتوں اور اداروں نیز ان کے ذمہ داران سے خوش گوار تعلقات رکھتے ہیں اور تعلقات کو برتنے کا بہتر سلیقہ جانتے ہیں

اس کے علاوہ ملی مسائل کے حل میں دلچسپی کے ساتھ متحرک بھی رہتے ہیں اب مولانا موصوف کو صدر کی حیثیت سے صوبائی سطح کی ایک بڑی ذمہ داری ملی ہے، اس کو مولانا کی عملی اور ملی خدمات کا اعتراف بھی کہا جا سکتا ہے،انہوں نے مولانا کے تعلق سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ یہ عہدہ مولانا کے لئے دین و ملت کی مزید خدمت کا ذریعہ بنے، اور اخلاص، حکمت اور بصیرت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ قدموں کو استقامت بخشے

Leave a Response