جمعیۃ علماء جھارکھنڈکا صوبائی انتخابی اجلاس ۲۵؍ستمبر۲۰۲۵ کو مدرسہ حسینیہ رانچی میں منعقد ہوگا


مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی ناظم عمومی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے:مولاناڈاکٹرمحمداصغرمصباحی
سرکلر مجریہ ۲۰؍ ستمبر۲۰۲۵ بابت صوبائی انتخاب کے سلسلے میں اہم گزارشات
جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مولاناڈاکٹر محمد اصغر مصباحی نے ایک پریس ریلیزمیں صوبہ کے ضلعی صدور ونظما ءاعلیٰ اورصوبائی اراکین منتظمہ حضرات سے گزارش کرتےہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ کو بذریعہ دعوت نامہ اطلاع دی جاچکی ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ ۲۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ بروز جمعرات بوقت ۱۰ ؍ بجے دن مدرسہ حسینیہ ، حسین آباد کڈرو رانچی

میں صوبائی انتخاب عمل میں آئےگا۔ جناب مفتی محمد جاوید اقبال صاحب کشن گنج بہار ( صدر جمعیۃ علماء بہار) جناب مولانا امان اللہ صاحب سپول ( کنوینر مثالی اضلاع جمعیۃ علماء بہار اورمولانا سلمان صاحب کشن گنج ( آرگنائزر ) اس موقع پرمشاہدین کی حیثیت سے شریک ہوں گے ۔ علاوہ ازیں حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی دامت برکاتہم ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گے ۔مولانا ڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی نےیاد دہانی کے طور پریہ بھی فرمایاکہ دعوت نامہ میں آپ سے مخلصانہ گزارش کی گئی تھی کہ جتنی جلدی ممکن ہو ممبر سازی کی رسیدات ، کوٹے کی رقم اورمستعمل فی کاپی پندرہ روپئے کے حساب سے رقم ،اپنے ضلع کے اراکین منتظمہ کی فہرست اوردیگرتفصیلات صوبائی دفتر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ حواری مسجد کربلا چوک ،رانچی میں جمع فرمادیں مگرہنوز ان گزارشات پرتوجہ نہیں دی گئی وقت نہایت قلیل ہے انتخاب سے ایک روز قبل مشاہدین کی خدمت میں تفصیلات پیش کرنی ہے تاکہ جمعیۃ کے اصول ودستور کے مطابق انتخابی عمل بخیروخوبی انجام دیاجاسکے ۔
لہٰذا آپ سے پھر مؤدبانہ درخواست ہے کہ وقت کے تقاضے کے پیش نظر آئندہ ۲۲؍ستمبر ۲۰۲۵ روز سوموار تک صوبائی دفتر سے دی گئی ممبر سازی کی رسیدات ، کوٹے کی رقم مع مستعمل رسید کی رقم واپنے ضلع کے اراکین منتظمہ کی فہرست اوردیگرتفصیلات تاریخ مقررہ کے مطابق صوبائی دفتر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ حواری مسجد کربلا چوک ،رانچی میں جمع فرمادیں ۔بصورت دیگرانتخابی عمل میں مشکلات بھی پیش آسکتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیاکہ مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند کے اصول اوردستور کے مطابق عہدیداران اورارکان منتظمہ صوبائی ومرکزی کاایکٹیو (Active ) ممبر بننا ریاستی انتخاب سے قبل لازمی اورضروری ہے ۔ اس لئے جتنی جلد ممکن ہو ایکٹیو ممبر بننے کی کوشش کریں ۔ قبل ازیں اس سلسلے میں رہنمائی کی جاچکی ہے ۔
مولاناڈاکٹرمحمد اصغر مصباحی نےضلعی صدورونظماءاعلیٰ اوردیگراراکین منتظمہ سے مخلصانہ درخواست کرتے ہوئے فرمایاکہ تاریخ مقررہ میں اپنی تمام تر مصروفیات پر انتخابی پروگرام کو ترجیح دیتے ہوئے مدرسہ حسینیہ ، حسین آباد کڈرو رانچی میں تشریف لانے کی زحمت فرمائیں اوراس انتخابی عمل کو بخیر وخوبی انجام دینے میں اہم کردار ادا کریں ہم آپ کے بے حدممنون ومشکورہوں گے ۔ قوی امید ہے کہ آپ اس گزارش کو شرف قبولیت بخشیں گے اورمذکورہ پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔ جزاکم اللہ احسن الجزا ۔ مزید معلومات کے لئے دفتر جمعیۃ علماءجھارکھنڈ حواری مسجد ،کربلا چوک ،رانچی سے مندرجہ ذیل نمبر پررابطہ قائم کریں ۔ 9709077374،8986724652
شعبہ ٔ نشرواشاعت دفتر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ ،حواری مسجد کربلا چوک ،رانچی
