All India NewsfashionhealthJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جمعیت علماء کانکے بلاک کے صدرمفتی عبدالمعز،حاجی قطیب الحق جنرل سکریٹری منتخب

Share the post

رانچی:آج بعد نماز مغرب جمعیت علماء ہند کی تحریک پر جمعیت علماء جھارکھنڈ کے ذمہ داران وممبران دارالعلوم حسینیہ اسلام نگر کوکدورو کانکے رانچی جمعیت علماء کانکے بلاک کے انتخاب کے سلسلے میں نشست ہوئی۔جس کی صدارت الحاج قطیب الحق مہتمم دارالعلوم حسینیہ اسلام نگر کوکدورو کانکے رانچی نے کی۔بحیثیت مشاہدین حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی ناظم اعلیٰ جمعیت علماء رانچی و جناب الحاج شاہ عمیر خازن جمعیت علماء جھارکھنڈ نے شرکت کی۔

اتفاق رائے سے حضرت مولانا مفتی عبدالمعز قاسمی صدر،حاجی قطیب الحق جنرل سکریٹری،محمد افروز خازن منتخب ہوئے۔کانکے رکن عاملہ میں حضرت مولانا شہاب الدین مدرسہ عالیہ،مولانازاہد المظاہری وغیرہ ۔اس موقع پر مفتی محمد قمر عالم قاسمی،الحاج شاہ عمیر،مولانا عبدالقیوم قاسمی، مولانا اصغر مصباحی،مولانا زاہد، ابوالکلام آزاد، آصف انصاری،محمد یسن،مجیب،محمد ہارون رشید،محمد افروز عالم،رمضان، محمد سلمان،حافظ عارف سمیت کئی لوگ تھے۔

Leave a Response