All India NewsBlogfashionJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جمعیت علماء چندوا بلاک کا انتخاب مکمل

Share the post

مولانا عمران صدر، مولانا سلمان سکریٹری, شکیل خازن منتخب

رانچی/چندوا(عادل رشید) آج بتاریخ 21 اگست 2025 بروز جمعرات بوقت بعد نماز عصر بمقام جامع مسجد چندوا ضلع لاتیہار میں جمعیۃ علماء ہند کی تحریک پر جمعیۃ علماء چندوا بلاک ضلع لاتیہار کا انتخابی عمل بحسن خوبی انجام پذیر ہوا۔ جس میں ایک صدر، ایک سکریٹری، ایک خزانچی اور کئی اراکین عاملہ اتفاق راۓ سے منتخب ہوئے۔ مشاہدین کے طور پر حضرت مولانا عبد القیوم قاسمی جنرل سیکرٹری ضلع رانچی، جناب الحاج شاہ عمیر صاحب خازن جمعیت علماء جھارکھنڈ، حضرت مفتی قمر عالم قاسمی سابق جنرل سیکرٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ شریک ہوئے۔

جس کی صدارت حضرت مولانا عبدالواجد چترویدی نے کیا۔ اتفاق رائے سے مولانا عمران صدر، مولانا سلمان ندوی جنرل سیکریٹری، احمد شکیل خازن منتخب کیے گئے۔ ممبران میں دانش، محمد، ارشاد، دیگر رکن منتخب ہوئے۔ حضرت مولانا عبد القیوم قاسمی جنرل سیکرٹری ضلع رانچی کے دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔ حضرت مفتی قمر عالم قاسمی اور حضرت مولانا عبدالواجد چترویدی نے جمعیت علماء کا مختصر تعارف بیان کیا۔ اس موقع پر حافظ عارف، حافظ تجمل، قاری خورشید، صحافی عادل رشید سمیت کئی معززین موجود تھے۔

Leave a Response