All India NewsBlogJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جمعیت علماء چانہو بلاک کا انتخاب مکمل

Share the post

صدر بنے مولانا رفیق، جنرل سیکرٹری مولانا ابوالکلام

رانچی/چانہو(عادل رشید) آج بتاریخ 14 اگست 2025 بروز جمعرات بوقت 12 بجے دن بمقام جامعہ عربیہ مدینۃ العلوم قصبہ ٹانگر بیجوپاڑہ رانچی میں جمعیۃ علماء ہند کی تحریک پر جمعیۃ علماء چانہو بلاک ضلع رانچی کا انتخابی عمل بحسن خوبی انجام پذیر ہوا۔ جس میں ایک صدر، دو نائبین صدور، ایک ناظم اعلی، دو ناظم، ایک خزانچی اور گیارہ سے زیادہ اراکین عاملہ اتفاق راۓ سے منتخب ہوئے۔

مشاہدین کے طور پر حضرت مولانا عبدالقیوم صاحب علوی نایب صدر جمعیۃ علماء ضلع رانچی، حضرت مولانا عبد القیوم قاسمی جنرل سیکرٹری ضلع رانچی اور جناب الحاج شاہ عمیر صاحب خازن جمعیت علماء جھارکھنڈ شریک ہوئے۔ جس کی صدارت حضرت مولانا عبدالقیوم علوی نے کی اور نظامت حافظ عبدالعزیز نے کیا۔ مولانا رفیق صاحب کو صدر، مفتی امتیاز نائب صدر، مفتی مولانا غازی صلاح الدین نائب صدر، مولانا ابوالکلام جنرل سیکریٹری، مولانا شاہ جہاں نائب سکریٹری اور ذوالفقار علی انصاری نائب سکریٹری اور محمد جاوید اختر خازن منتخب کیے گئے۔ ممبران میں مولانا عبدالجلیل، مولانا ماجد, مولانا امتیاز, مفتی اصف, محمد شکیل, حافظ عبدالحفیظ, محمد عاشق, محمد عتیق, قاری اسجد، خالد سیف اللہ، مولانا مطیع الحق، مولانا خطیب الرحمن منتخب کیے گئے۔ اس موقع پر مولانا عبدالقیوم قاسمی، جناب شاہ عمیر، مولانا غازی صلاح الدین، مولانا شاہجہاں، قاری اسجد، مولانا امتیاز احمد، مفتی خطیب الرحمن، حافظ عارف، حافظ مشتاق، مولانا شمشاد، مولانا ابوالکلام، جناب جاوید، حافظ عبدالعزیز، جناب محمد عتیق، محمد عاشق، محمد شکیل، محمد ذوالفقار، مولانا رفیق، مولانا امتیاز، حافظ تجمل، ڈاکٹر زاہد اقبال، مولانا عبدالماجد، مولانا فیروز، مولانا اصف، مولانا وسیم، مولانا عبدالجلیل، حافظ خالد، مولانا رمضان، حافظ عبدالحفیظ، جناب طاہر، صحافی عادل رشید سمیت دیگر کئی لوگ موجود تھے۔

Leave a Response