All India NewsBlogfashionhealthJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جمعیت علماء سمڈیگا کا انتخابی اجلاس آج مکمل

Share the post

حضرت مولانا محمد منہاج الدین صاحب رحمانی کی زیر صدارت اجلاس مکہ مسجد عیدگاہ محلہ سمڈیگا میں دوپہر 11۔ بجے دن میں شروع ہو کر 1بجے ظہر کی اذان پر اختتام پذیر ہوا
بطور مشاہد حضرت مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی جنرل سکریٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ ،الحاج شاہ عمیر صاحب خازن جمعیت علماء جھارکھنڈ و جنرل سکریٹری جمعیت علماء رانچی,
اور قاضی عزیر احمد قاسمی حافظ محمد عارف حسینی نی شرکت کی نیز ڈاکٹر مصباحی صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ نے فیصلہ پر مہر تصدیق ثبت فرمائ
الحمدللہ اجلاس میں کولےبیرا بلوک ،بانو بلاک ، کرڈیگ بلاک ،ٹھیٹھی ٹانگر بلاک جلڈیگا بلاک اور سمڈیگا بلاک کے ساتھ ساتھ مقامی علماء ، ائمہ ،خطبا اور دیگر ہمدردان قوم و ملت و اہل الرائے و شوری و عوام الناس کی ایک بہت بڑی جماعت موجود تھی
جمعیت کے تعارف اور احساس ذمہ داریوں اور انتخابی شفافیت کے سلسلے میں مشاہدین کے بیان کے بعد انتخابی عمل شروع کیا گیا عہدۓ صدارت کے انتخاب کا اعلان کیا گیا
بیک زبان سابق صدر محترم حضرت مولانا محمد منہاج الدین رحمانی کا نام نامی پیش کیاگیا اور پوری مجلس ہاتھ اٹھا کر حمایت کی
نائب صدر کے لیۓ
مولانا محمد عیاض قاسمی
حافظ محمد شوکت علی اور مولانا محمد حسنین قاسمی
جنرل سکریٹری کیلۓ باتفاق راۓ حضرت مولانا آصف اللہ مظاہری اور نائب سیکرٹری کے لۓ حافظ محمد علی ،الحاج سفیان ، مولانا ظفیر رشیدی اور مولانا محمد فیروز منتخب کۓ گۓ عہدۓ خازن میں الحاج لقمان حیدر طے کۓ گۓ
اذان ظہر کے بعد صدر محترم حضرت مولانا محمد منہاج الدین رحمانی کی رقت آمیز دعا کے ساتھ مجلس اختتام پذیر ہوئی

Leave a Response